شعب الایمان — حدیث نمبر 6179
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتالیسویں شاخ: کینہ اور حسد ترک کرنے کی ترغیب کا باب۔
الثالث والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الحث على ترك الغل والحسد
(43) الثَّالِثُ وَالْأَرْبَعُونَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابٌ فِي الْحَثِّ عَلَى تَرْكِ الْغِلِّ وَالْحَسَدِ "
قَالَ : وَالْحَسَدُ : الِاغْتِمَامُ بِالنِّعْمَةِ يَرَاهَا لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ ، وَالتَّمِنِّي لِزَوَالِهَا عَنْهُ ، ثُمَّ قَدْ يَتَمَنَّى مَعَ هَذَا أَنْ تَكُونَ تِلْكَ النِّعْمَةُ لَهُ دُونَهُ ، وِالْغِلُّ إِضْمَارُ السُّوءِ ، وَإِرَادَةُ الشَّرِّ بِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ مَظْلُومًا مِنْ جِهَتِهِ ، وَقَدْ أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَعُوذَ بِهِ مِنْ شَرِّ حَاسِدِ فَقَالَ : ( وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ) .
وَذَمَّ الْيَهُودَ عَلَى حَسَدِهِمِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِينَ فَقَالَ : ( أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ) .
فَالْحَسَدُ مَذْمُومٌ ، وَالْحَاسِدُ غَيْرُ الْغَابِطِ ؛ لِأَنَّ الْحَاسِدَ مَنْ لَا يُحِبُّ الْخَيْرَ لِغَيْرِهِ ، وَيَتَمَنَّى زَوَالَهُ عَنْهُ وَالْغَابِطُ مَنْ يَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ مِثْلَ مَا لِغَيْرِهِ ، وَالْحَاسِدُ يَعْتَدْ إِحْسَانَ اللَّهِ تَعَالَى إِلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِسِاءَةً إِلَيْهِ وَهَذَا جَهْلٌ مِنْهُ ؛ [ لَأَنَّ الْإِحْسَانَ الْوَاقِعَ بِمَكَانِ أَخِيهِ لَا يَضُرُّهُ شَيْئًا فَإِنَّ مَا عِنْدَ اللَّهِ وَاسِعٌ ] ، وَقَدْ يَكُونُ الْحَاسِدُ مُتَسِخِّطًا لِقَضَاءِ اللَّهِ ، وَذَلِكَ يُدْنِيهِ مِنَ الْكُفْرِ لَوْلَا أَنَّهُ تَأَوَّلَ فَيَقُولُ : إِنَّمَا أَكْرَهُ الْغَمَّ الَّذِي بِي فِيمَا آتَاهُ اللَّهُ لَا الْقَضَاءَ نَفْسَهُ .
وَالَّذِي رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٍ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا فَهُوَ يُعَلِّمُهُ النَّاسَ ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ " .
وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ الْغَبَطُ فَسَمَّاهُ حَسَدًا لِأَنَّهُ يَقْرُبُ مِنْهُ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِهِ .
[ وَحَكَى صَاحِبُ الْغَرِيبِ عَنْ ثَعْلَبٍ أَنَّهُ قَالَ : فِي هَذَا الْحَدِيثِ " لَا حَسَدَ " أَيْ لَا حَسَدَ لَا يَضُرُّ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ ] .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ بِمِصْرَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَحَاسَدُوا ، وَلَا تَبَاغَضُوا ، وَلَا تَقَاطَعُوا ، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ .تینتالیسواں شعبۂ ایمان: ”یہ کینہ اور حسد کو چھوڑنے کی ترغیب کا باب ہے۔“
مصنف نے کہا: حسد یہ ہے کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے پاس کوئی نعمت دیکھ کر غمگین ہو اور اس کے زائل ہو جانے کی تمنا کرے، پھر بسا اوقات اس کے ساتھ یہ آرزو بھی کرتا ہے کہ وہ نعمت اس کے بجائے اسی (حاسد) کو مل جائے۔ اور غل (کینہ) یہ ہے کہ دل میں برائی چھپا رکھے اور اس کے لیے شر کا ارادہ کرے، حالانکہ اس کی طرف سے اس پر کوئی ظلم نہ ہوا ہو۔ اللہ عزوجل نے اپنے نبی ﷺ کو حکم دیا کہ حسد کرنے والے کے شر سے اس کی پناہ مانگیں، چنانچہ فرمایا: ﴿وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ﴾۔
اور یہود کی مذمت کی کہ وہ نبی ﷺ اور مسلمانوں سے حسد کرتے ہیں، چنانچہ فرمایا: ﴿أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ﴾۔
پس حسد مذموم ہے، اور حاسد غابط (رشک کرنے والے) سے مختلف ہے، کیونکہ حاسد وہ ہے جو دوسرے کے لیے بھلائی کو پسند نہیں کرتا اور اس سے اس کے زوال کی تمنا کرتا ہے، جبکہ غابط وہ ہے جو یہ تمنا کرتا ہے کہ اسے بھی ویسی ہی بھلائی ملے جیسی دوسرے کو ملی ہے۔ حاسد اپنے مسلمان بھائی پر اللہ تعالیٰ کے احسان کو اس کے ساتھ برائی شمار کرتا ہے، اور یہ اس کی جہالت ہے؛ [کیونکہ جو احسان اس کے بھائی کے حصے میں آیا وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا، اس لیے کہ اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ بہت وسیع ہے]۔ اور کبھی حاسد اللہ کی تقدیر پر ناخوش ہوتا ہے، اور یہ چیز اسے کفر کے قریب کر دیتی ہے، اگر وہ تاویل نہ کر لے اور یوں کہے: میں تو اس غم کو ناپسند کرتا ہوں جو اللہ کی عطا کردہ نعمت کی وجہ سے مجھے لاحق ہے، نہ کہ خود فیصلۂ الٰہی کو۔
اور جو نبی ﷺ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حسد (رشک) صرف دو آدمیوں پر جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے علم دیا اور وہ لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے، اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا اور وہ رات دن کی گھڑیوں میں اس میں سے خرچ کرتا ہے۔“
تو اس میں احتمال ہے کہ اس سے مراد غبطہ (رشک) ہو، اور اسے حسد اس لیے کہا گیا کہ وہ اس کے قریب ہے، اگرچہ حقیقت میں حسد نہیں۔
[اور صاحبِ غریب نے ثعلب سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے اس حدیث ”لَا حَسَدَ“ کے بارے میں کہا: اس کا مطلب ہے کہ کوئی ایسا حسد نقصان نہیں دیتا سوائے ان دو کے۔]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، قطع تعلقی نہ کرو، اور اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں علی بن نصر رحمہ اللہ کے واسطے سے وہب بن جریر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اللہ سب کو ایسی ہمت عطا کرے آمین۔
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے ان احادیث سے باہمی حسد اور آپس میں قطع تعلقی کو بیان کیا ہے کہ ایسا کرنا حرام ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حسد ایک انتہائی بری خصلت ہے جو اللہ تعالیٰ کے فیصلوں اور اس پر راضی نہ رہنے کی وجہ سے آتی ہے کیونکہ کسی کے پاس اللہ کی نعمت دیکھ کر جلنے کا نام حسد ہے۔
(2)
حسد کے بعد انسان میں بغاوت پیدا ہوتی ہے اور یہ دونوں چیزیں افراد، خاندانوں اور قوموں کی تباہی کا باعث ہیں۔
اسی طرح ایک دوسرے سے روگردانی کرنا اور پیٹھ پھیرنا بھی شریعت کو پسند نہیں جیسا کہ حدیث میں ہے: ’’جس نے ایک سال تک اپنے بھائی سے روابط توڑے رکھے تو وہ ایسے ہے جیسے اس کا خون بہا دیا ہو۔
‘‘ (سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 4915)
اگر کہیں شکر رنجی ہو جائے تو تعلقات کو بالکل ہی منقطع کر لینا جائز نہیں، ہاں اگر مزید تعلقات بڑھانا خلاف مصلحت ہو تو سلام دعا سے بخل نہیں کرنا چاہیے۔
(3)
یہ وضاحت کرنا بھی ضروری ہے کہ تین دن سے زیادہ قطع تعلقی اس صورت میں ناجائز ہے جب کسی دنیاوی غرض سے یا اپنی ذات کے لیے ہو، اگر اللہ تعالیٰ کے لیے ہے تو ایسا کرنا اللہ کو محبوب ہے جیسا کہ امام ابو داود رحمہ اللہ نے ایک حدیث کے تحت فرمایا ہے: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے چالیس دن تک میل جول چھوڑ دیا تھا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مرتے دم تک اپنے بیٹے سے بائیکاٹ کیے رکھا تھا۔
‘‘ (سنن أبي داود، الأدب، تحت حدیث4916) (4)
بہرحال سلام کرنے اور اس کا جواب دینے سے بائیکاٹ کا گناہ ختم ہو جاتا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ سلام کہنے کے بعد اگر وہ جواب دے دے تو اجرو ثواب میں دونوں شریک ہو گئے اور اگر وہ سلام کا جواب نہ دے تو سلام کرنے والا اس بائیکاٹ کے گناہ سے نکل جاتا ہے۔
(الأدب المفرد، حدیث: 414)
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آپس میں قطع تعلق نہ کرو، ایک دوسرے سے بےرخی نہ اختیار کرو، باہم دشمنی و بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے سلام کلام بند رکھے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1935]
وضاحت:
1؎:
اسلام نے مسلم معاشرہ کی اصلاح اور اس کی بہتری کا خاص خیال رکھا ہے، اس حدیث میں جن باتوں کا ذکر ہے ان کا تعلق بھی اصلاح معاشرہ اور سماج کی سدھار سے ہے، صلہ رحمی کا حکم دیاگیا ہے، ہاہمی بغض و عناد اور دشمنی سے باز رہنے کو کہاگیا ہے، حسد جومعاشرہ کے لیے ایسی مہلک بیماری ہے جس سے نیکیاں جل کر راکھ ہوجاتی ہیں، اس سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم لوگ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور ایک دوسرے کو پیٹھ نہ دکھاؤ (یعنی ملاقات ترک نہ کرو) اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو، اور کسی مسلمان کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑے رکھے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4910]
تین دن رات سے زیادہ قطع تعلقی کرنا اور میل جول چھوڑ دینا اس صورت میں ناجائز اور حرام ہے، جب محض اپنی ذات کے لیے ہو۔
اگر اللہ تعالی کے لیئے ہو تو یہ مشروع، محبوب اور ممدوح ہے۔
امام ابو داؤد ؒ نے حدیث: 4916 کے آخر میں اس مسئلے کی وضاحت کر دی ہے۔
«. . .قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تباغضوا ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاث ليال . . .»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور آپس میں حسد نہ کرو اور ایک دوسرے کی طرف (ناراضی سے) پیٹھ نہ پھیرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ، کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ بائیکاٹ کرے۔" [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 602]
[الموطأ رواية يحييٰ بن يحييي 907/2 ح 748 ك 47 ب 4 ح 14، التمهيد 115/6، الاستذكار: 1680، أخرجه البخاري 6076، ومسلم 2559، من حديث مالك به]
تفقہ:
➊ مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بغض رکھنا، حسد اور بائیکاٹ کرنا حرام ہے لیکن دوسرے دلائل سے ثابت ہے کہ کسی شرعی عذر کی وجہ سے بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔ کفار، مشرکین، اہل بدعت و ضلالت اور منکرین دین اسلم سے نفرت و بغض رکھنا اور بائیکاٹ کرنا واجب ہے جیسا کہ دیگر دلائل سے ثابت ہے بلکہ بعض اوقات گناہگار مسلمانوں سے بھی بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔
➋ نیکی کے کاموں میں رشک اور نیکی میں مسابقت جائز ہے۔
➌ تین صحابہ کرام غزوہ تبوک سے بغیر شرعی عذر کے پیچھے رہ گئے تو ان سے پچاس دن تک بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ دیکھئے: [سورة التوبه: 118، صحيح بخاري 4418، صحيح مسلم 2769]
➍ منکرین تقدیر (اہل بدعت) کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ان سے بری ہوں اور وہ مجھ سے بری ہیں۔ [صحيح مسلم: 8 ترقيم دارالسلام: 93]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک بدعتی کے سلام کا جواب نہیں دیا تھا۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 2152 وسنده حسن سقال الترمذي: "هٰذا حديث حسن صحيح"]
اس حدیث میں بعض چیزوں سے منع کیا گیا ہے، اور ان کا تعلق حقوق العباد سے ہے، حسد کی تعریف یہ ہے کہ کسی پر نعمت دیکھ کر یہ کہنا یا سوچنا کہ اس سے نعمت چھن جائے، اور مجھے مل جائے اور یہ حرام ہے، اور جس روایت میں آتا ہے کہ حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے، وہ روایت سخت ضعیف ہے۔ [سنن ابن ماجه: 4210 اس كي سند ميں عيسي بن ابي عيسي متروك هے نيز ديكهيے الضعيفه: 1901]
نیز اس حدیث میں تین دن سے زیادہ کسی کو نہ بلانے کی مذمت بیان کی گئی ہے، یہاں پر ایک اہم نکتہ یاد رہے کہ اس سے مراد ہے کہ جو دو لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی آپس میں ملاقات ہو جائے اور وہ ایک دوسرے کو نہ بلائیں، اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ دو لوگ آپس میں لڑ پڑیں اور ان کی ملاقات ہی نہ ہوئی ہو، یہ مراد نہیں ہے، اس طرح خواہ دس دن گزر جائیں نیز یہ بھی یاد رہے کہ اللہ کی رضا کی خاطر کسی سے ناراض ہو جانا اور وہ ناراضگی پوری زندگی رکھ لینا جب تک دوسرا دین کی طرف نہ آئے یہ درست ہے، کیونکہ یہ ناراضگی اللہ کے لیے ہے، اور دوسرے انسان کی بھلائی کی خاطر ہے، بلکہ یہ ناراضگی باعث اجر ہے۔