شعب الایمان — حدیث نمبر 618
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
حدیث نمبر: 618
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِأَبِي الدَّرْدَاءِ : إِنَّ أَبَا سَعْدِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَعْتَقَ مِائَةَ مُحَرَّرٍ ، قَالَ : إِنَّ مِائَةَ مُحَرَّرٍ مِنْ مَالِ رَجُلٍ لَكَثِيرٌ ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْبَأْتُكَ بِمَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ إِيمَانٌ مَلْزُومٌ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا بِذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى .ترجمہ
سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے کہا: ”ابو سعد بن منبہ نے سو غلام آزاد کیے ہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ کسی آدمی کے مال سے سو غلاموں کو آزاد کرنا بہت بڑی بات ہے، اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز بتاؤں: ایسا ایمان جو رات دن (دل سے) چمٹا رہے، اور تمہاری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہے۔“