شعب الایمان — حدیث نمبر 617

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 617
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا ، أَعْتَقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ فِي الرَّحَبَةِ فَقَالَ رَجُلٌ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا حَبِيبٌ السُّلَمِيُّ وَأَصْحَابُهُ فَقَالَ : مَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ أَعْتَقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ ؟ فَقَالَ الْآخَرُ : اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا أَعْتَقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ ، وَإِنِّي أَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَأَيُّهُمْ أَفْضَلُ ؟ فَنَظَرُوا هُنَيْئَةً فَقَالُوا : مَا نَعْلَمُ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .
ترجمہ

امام ثابت بنانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رحبہ میں چار غلام آزاد کیے، تو ایک شخص نے کہا: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»۔ پھر وہ مسجد میں داخل ہوا تو وہاں حبیب سلمی رحمہ اللہ اور ان کے ساتھی بیٹھے تھے۔ اس نے کہا: ”آپ لوگ اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہیں جس نے چار غلام آزاد کیے؟“ تو دوسرے شخص نے کہا: «اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا أَعْتَقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَإِنِّي أَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اے اللہ! اس نے چار غلام آزاد کیے ہیں اور میں یہ کلمات کہتا ہوں: سبحان اللہ، الحمد للہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر۔“ پھر (پوچھا) ”ان دونوں میں سے کون سا عمل افضل ہے؟“ انہوں نے ذرا دیر غور کیا، پھر کہا: ”ہم اللہ عزوجل کے ذکر سے بڑھ کر کوئی چیز افضل نہیں جانتے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 617
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 626
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح وهو مقطوع
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح وهو مقطوع (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 140) . »