شعب الایمان — حدیث نمبر 6111
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکتالیسویں شاخ: کھیل تماشوں اور لہو و لعب کی حرمت کا باب۔
الحادي والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الملاعب والملاهي
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْجَهْمِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : لَأَنْ تَضْطَرِمَ نَارٌ فِي بَيْتِ أَحَدِكُمْ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ تَكُونَ فِي بَيْتِهِ الْأَرْبَعَةَ عَشَرَ .
وَأَمَّا " الْمَرَاجِيحُ "
فَقَدْ رُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ عَلَى أُرْجُوحَةٍ ، وَمَعَهَا صَوَاحِبُهَا فِي الْوَقْتِ الَّتِي صَرَخَتْ بِهَا أُمُّهَا لِتَزُفَّهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَلِكَ فِي أَوَّلِ مَا هَاجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ .
ثُمَّ رَوَيْنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثٍ مُرْسَلٍ أَنَّهُ أَمَرَ بِقِطْعِ الْمَرَاجِيحِ .ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ اس کے گھر میں «أربعة عشر» (چودہ خانوں والا کھیل) ہو۔“
رہے «جھولے» تو ہمیں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت پہنچی ہے کہ وہ جھولے پر تھیں اور ان کی سہیلیاں ان کے ساتھ تھیں، اسی وقت ان کی والدہ نے انہیں پکارا تاکہ انہیں نبی ﷺ کے ہاں رخصت کریں، اور یہ نبی ﷺ کی مدینہ کی طرف ہجرت کے بالکل ابتدائی زمانے میں ہوا۔
پھر ہمیں نبی ﷺ سے ایک مرسل حدیث میں روایت پہنچی ہے کہ آپ ﷺ نے جھولوں کو کاٹ دینے کا حکم دیا۔
• عبد الله بن زياد وشيخه المنذر بن الجهم بن سويد لم أعرفهما. لم أعرف من خرجه غير المؤلف.