شعب الایمان — حدیث نمبر 608
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ الرَّزَّازُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالُوا : لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ ، وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ قَالَ : " كَيْفَ ذَلِكَ ؟ " قَالُوا : صَلَّوْا كَمَا صَلَّيْنَا ، وَجَاهِدُوا كَمَا جَاهَدْنَا ، وَأَنْفَقُوا مِنْ فُضُولِ أَمْوَالِهِمْ ، وَلَيْسَ لَنَا أَمْوَالٌ قَالَ : " أَفَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَمْرٍ تُدْرِكُونَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ وَتَسْبِقُونَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكُمْ ، وَلَا يَأْتِي أَحَدٌ بِمِثْلِ مَا جِئْتُمْ بِهِ إِلَّا مَنْ جَاءَ بِمِثْلِهِ ؟ تُسَبِّحُونَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ عَشْرًا ، وَتَحْمَدُونَ عَشْرًا ، وَتُكَبِّرُونَ عَشْرًا " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”مال دار لوگ بلند درجات اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں لے گئے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیسے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں، جہاد کرتے ہیں جیسے ہم کرتے ہیں، اور اپنے زائد مالوں میں سے خرچ کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس مال نہیں ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جس سے تم اپنے سے پہلے لوگوں کو پا لو گے اور اپنے بعد آنے والوں سے آگے نکل جاؤ گے، اور کوئی شخص اس جیسا عمل لے کر نہیں آ سکے گا جو تم لے کر آئے ہو، سوائے اس کے جو ویسا ہی عمل کرے؟ (وہ یہ ہے کہ) ہر نماز کے بعد دس مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» کہو، دس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ» کہو اور دس مرتبہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہو۔“
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں اسحاق سے، انہوں نے یزید سے روایت کیا ہے۔
• محمد بن عبد الملك بن مروان، أبو جعفر الدقيقي، الواسطي [م ٢٦٦ هـ] قال ابن أبي حاتم: كتبت عنه مع أبي بواسط، وسئل أبي عنه فقال: صدوق وقال الدارقطني: ثقة. راجع "تاريخ بغداد" (٢/ ٣٤٦ - ٣٤٧)، "السير" (١٢/ ٥٨٢) وهو من رجال التهذيب.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
ایک روایت میں ہے کہ فقراء و مہاجرین دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! ہمارے مال دار بھائیوں کو ہمارے عمل کا پتا چل گیا ہے اور انہوں نے بھی اسے شروع کر دیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔
‘‘ (صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1347 (595)
صحیح بخاری کی ایک روایت میں یہ کلمات دس، دس بار کہنے کے بجائے تینتیس، تینتیس مرتبہ کہنے کا ذکر ہے۔
(صحیح البخاري، الاذان، حدیث: 843) (2)
ان کلمات کا کثیر تعداد میں ثواب اس لیے ہے کہ ان میں اللہ تعالیٰ کی نقائص سے پاکیزگی اور کمالات کا اثبات ہے۔
واللہ أعلم۔
ان احادیث میں دعا کے بجائے ذکر کرنے کا بیان ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ عنوان سے مناسبت اس طرح ہے کہ ذکر کرنے والے کو وہی کچھ ملتا ہے جو دعا کرنے والے کو ملتا ہے جبکہ وہ ذکر کرنے میں اس قدر مصروف ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا نہ کر سکے۔
(فتح الباري: 160/11)