شعب الایمان — حدیث نمبر 6049
باب: فصل: جس نے ناز و نعمت، تیل لگانے اور کنگھی کرنے میں زیادتی کو ناپسند کیا اور اس میں میانہ روی کو پسند کیا۔
فصل فيمن كره الإفراط في التنعم والتدهين والترجل وأحب القصد في ذلك
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ : أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحَلَ إِلَى فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ وَهُوَ بِمِصْرَ ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ فَقَالَ : إِنِّي لَمْ آتِكَ زَائِرًا وَلَكِنِّي سَمِعْتُ أَنَا وَأَنْتَ حَدِيثًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ عِنْدَكَ مِنْهُ عِلْمٌ ، قَالَ : مَا هُوَ ؟ قَالَ : كَذَا وَكَذَا قَالَ : فَمَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا وَأَنْتَ أَمِيرُ الْأَرْضِ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَانَا عَنْ كَثِيرٍ مِنَ الْإِرْفَاهِ قَالَ : فَمَا لِي لَا أَرَى عَلَيْكَ حِذَاءً ؟ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَحْتَفِيَ أَحْيَانًا .
قَالَ أَبُو سُلَيْمَانَ : مَعْنَى الْإِرْفَاهِ : الِاسْتِكْثَارُ مِنَ الزِّينَةِ وَأَصْلُهُ مِنَ الرَّفَهِ وَهُوَ أَنْ تَرِدَ الْإِبِلُ الْمَاءَ كُلَّ يَوْمٍ ، فَإِذَا وَرَدَتْ يَوْمًا وَلَمْ تَرِدْ يَوْمًا ، فَذَلِكَ الْغِبُّ ، وَمِنْهُ أَخْذَتَ الرَّفَاهِيَةَ وَهِيَ الْخَفْضُ وَالدَّعَةُ فَكَرِهَ الْإِفْرَاطَ فِي التَّنَعُّمِ وَأَمَرَ بِالْقَصْدِ .عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صاحب سفر کر کے سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، جو اس وقت مصر میں تھے۔ ان کے پاس پہنچ کر کہا: ”میں آپ سے ملاقات کے لیے نہیں آیا، بلکہ بات یہ ہے کہ میں نے اور آپ نے رسول اللہ ﷺ سے ایک حدیث سنی تھی، مجھے امید ہوئی کہ اس کا کچھ علم آپ کے پاس (محفوظ) ہوگا۔“ انہوں نے پوچھا: ”وہ کون سی حدیث ہے؟“ اس نے کہا: ”یہ اور یہ۔“ پھر (اس صحابی نے) کہا: ”کیا بات ہے کہ میں آپ کو پراگندہ بالوں میں دیکھ رہا ہوں، حالانکہ آپ اس سرزمین کے امیر ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمیں بہت زیادہ آسائش و زیب و زینت سے منع فرمایا کرتے تھے۔“ اس نے کہا: ”کیا وجہ ہے کہ میں آپ کے پاؤں میں جوتا نہیں دیکھ رہا؟“ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم کبھی کبھار ننگے پاؤں بھی رہا کریں۔“
ابوسلیمان (امام خطابی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”«إرفاه» کا معنی ہے زیب و زینت میں زیادتی کرنا۔ اس کی اصل «رَفَه» ہے، اور وہ یہ ہے کہ اونٹ ہر روز پانی پر آئیں؛ اور جب ایک دن آئیں اور ایک دن نہ آئیں تو یہ «غِبّ» ہے۔ اسی سے «رفاهية» لیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے آسودگی اور راحت و آرام۔ چنانچہ آپ ﷺ نے ناز و نعمت میں حد سے بڑھنے کو ناپسند فرمایا اور میانہ روی کا حکم دیا۔“
• يزيد هو ابن هارون.
• وقع في "الأصل" و"ن" "زيد" محرفًا.
• الجريري هو سعيد بن إياس تقدما.