شعب الایمان — حدیث نمبر 6048

باب: فصل: جس نے ناز و نعمت، تیل لگانے اور کنگھی کرنے میں زیادتی کو ناپسند کیا اور اس میں میانہ روی کو پسند کیا۔

فصل فيمن كره الإفراط في التنعم والتدهين والترجل وأحب القصد في ذلك

حدیث نمبر: 6048
" فَصْلٌ فِيمَنْ كَرِهَ الْإِفْرَاطَ فِي التَّنَعُّمِ وَالتَّدْهِينِ وَالتَّرْجِلِ وَأَحَبَّ الْقَصْدَ فِي ذَلِكَ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَغَفَّلٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّرَجُّلِ إِلَّا غِبًّا .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ ایک دن چھوڑ کر (کبھی کبھار) کی جائے۔
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے مسدد سے، انہوں نے یحییٰ القطان سے، انہوں نے ہشام بن حسان سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 6048
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6467
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4159) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (756 ا) نسائي (5058), ھشام بن حسان مدلس وعنعن, وحديث النسائي (8/ 132 ح 5061 وسنده صحيح) يغني عنه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 147 (سنن أبي داود 4159) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 430) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 4/ 234 رقم 1756، والترمذي فى (الشمائل) ص 34، والنسائي فى (سننه) 8/ 132، وأحمد فى (مسنده) 4/ 86، وابن حبان فى (صحيحه) 7/ 410 رقم 5460، والبيهقي فى (الآداب) رقم 786»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1756 | سنن ابي داود: 4159 | سنن نسائي: 5059
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• هشام هو ابن حسان الأزدي.
• الحسن هو ابن أبي الحسن البصري، تقدما.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4159 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´(کبھی کبھار کنگھی کرنے کا بیان)۔`
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پابندی سے) کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے البتہ ناغہ کے ساتھ ہو (تو جائز ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4159]
فوائد ومسائل:
اس روایت کی کی سند میں کچھ ضعف ہے، تاہم وہ سنن نسائی کی صحیح روایت سے دور ہو جاتا ہے جس میں ہے۔
اللہ کے بنی ﷺہمیں اِرفاہ سےمنع فرماتے تھے ہم نے پوچھا اِرُفاہ کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا روزانہ کنگھی کرنا۔
گویا روزانہ کنگھی کرنا اور بننا سنورنا ممنوع ہے۔
علاوہ ازیں مسلمان مرد یا عورت کا اپنی زیب و زینت میں ہی مگن رہنا شرعی ذوق و مزاج کے خلاف ہے اور اس حدیث میں مذکور یہ نفی بالخصوص اس دور کی ثقافت کے پیشِ نظر ہے، وہ لوگ لمبے بال رکھتے تھے اور اُنھیں کھولنے سنوارنے میں خاص محنت کرنی پڑتی تھی اور وقت بھی بہت صرف ہو تا تھا۔
اور آج کل بھی عورتوں میں ہی نہیں مردوں میں بھی بناؤ سنگھار کا شوق اور رواج روز افزوں ہے اس لیئے بننے سنورنے کا یہ شوقِ فراواں یقیناََ ناپسندیدہ ہے، نیز افراط و تبزیر کا بھی مصداق ہے جو ایک شیطانی کام ہے، اس لیئے اس کی اجازت ضرور ہے، مگر اعتدال لے ساتھ اور ایک سن چھوڑ کر۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4159 سے ماخوذ ہے۔