شعب الایمان — حدیث نمبر 6017
باب: فصل: داڑھی اور مونچھوں کے بال لینا۔
فصل في الأخذ من اللحية والشارب
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّهُ كَانَ إِذَا حَلَقَ فِي الْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ قَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ ثُمَّ أَمَرَ فَسَوَّى أَطْرَافَ لِحْيَتِهِ .
وَرُوِّينَا عَنْ مَرْوَانَ الْمُقَفَّعِ قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْبِضُ عَلَى لِحْيَتِهِ فَيَقْطَعُ مَا زَادَ عَلَى الْكَفِّ .
وَرُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِهِ إِلَّا لِحِلٍّ .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ وہ جب حج یا عمرہ میں سر منڈاتے تو اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے، پھر حکم دیتے تو ان کی داڑھی کے کناروں کو برابر کر دیا جاتا۔
اور ہم نے مروان مقفع رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے اور جو مٹھی سے زائد ہوتی اسے کاٹ دیتے تھے۔“
اور ہم نے عبداللہ العمری رحمہ اللہ سے، انہوں نے نافع رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ وہ احرام کھولنے کے موقع کے سوا اپنی داڑھی سے کچھ نہیں لیتے تھے۔
• حبان هو ابن موسى بن سوّار السلمي أبو محمد المروزي.
• عبد الله هو ابن المبارك، تقدما.