شعب الایمان — حدیث نمبر 6002
باب: فصل: عورتوں کا خضاب (مہندی)۔
فصل في خضاب النساء
" فَصْلٌ فِي خِضَابِ النِّسَاءِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أَوْمَأَتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (يَدَهُ) فَقَالَ : " مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ ؟ " قَالَتْ : بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ ، قَالَ : " لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكَ بِالْحِنَّاءِ " .
وَرَوَيْنَا عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ خِضَابِ الْحِنَّاءِ ؟ فَقَالَتْ : لَا بَأْسَ بِهِ ، وَلَكِنِّي أَكْرَهُهُ كَانَ حِبِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ رِيحَهُ .
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى : وَلَيْسَ يَحْرُمُ عَلَيْكُنَّ أَخَوَاتِي أَنْ تَخْتَضِبْنَ .عورتوں کے خضاب کا بیان
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے رسول اللہ ﷺ کی طرف اشارہ کیا، اس کے ہاتھ میں ایک خط تھا۔ نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا اور فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا؟“ اس نے کہا: ”بلکہ عورت کا ہاتھ ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتیں تو اپنے ناخنوں کا رنگ مہندی سے بدل لیتیں۔“
اور ہم نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ ان سے مہندی کے خضاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن میں اسے ناپسند کرتی ہوں، کیونکہ میرے محبوب رسول اللہ ﷺ اس کی بو کو ناپسند فرماتے تھے۔“
اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”اور اے میری بہنو! تمہارے لیے خضاب لگانا حرام نہیں ہے۔“
• محمد بن مُصْعَب الصُّوري، لقبه وَحشي (بمهلة ساكنة ثم معجمة)، صدوق، من الحادية عشرة (د س).
• خالد بن عبد الرحمن الخُراساني، أبو الهيثم، نزيل ساحل دمشق، صدوق له أوهام من التاسعة (د س).
• مُطيع بن ميمون العنبري، أبو سعيد البصري، لين الحديث، من السابعة (د س).
• صفية بنت عصمة، لا تعرف من الثالثة (د س).
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیا، اس کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا ایک خط تھا، آپ نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا، اور فرمایا: " مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا " تو اس نے عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ عورت کا ہاتھ ہے، تو آپ نے فرمایا: " اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخن کے رنگ بدلے ہوتی " یعنی مہندی سے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4166]
مستحب ہے کہ عورت کے کم از کم ناخن مہندی سے رنگے ہوئے ہوں تاکہ مردوں سے نمایاں رہے۔
ناخن پالش بھی لگائی جا سکتی ہے، مگر بعض علما کرام کہتے ہیں کہ اس سے طہارت حاصل نہیں ہو تی، کیونکہ پالش پانی کو جسم تک نہیں پہنچنے دیتی، لیکن مہندی میں یہ بات نہیں ہے، اس لیئے ناخن پالش سے اجتناب ضروری ہے۔
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن ہے۔