سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے خضاب لگانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكِتَابٍ ، فَقَبَضَ يَدَهُ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَدَدْتُ يَدِي إِلَيْكَ بِكِتَابٍ ، فَلَمْ تَأْخُذْهُ ، فَقَالَ : " إِنِّي لَمْ أَدْرِ أَيَدُ امْرَأَةٍ هِيَ ، أَوْ رَجُلٍ ؟ " قَالَتْ : بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ ، قَالَ : " لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ " .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط دینے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا تو آپ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ، وہ بولی : اللہ کے رسول ! میں نے ایک خط دینے کے لیے آپ کی طرف ہاتھ بڑھایا تو آپ نے اسے نہیں لیا ۔ آپ نے فرمایا : ” مجھے نہیں معلوم کہ وہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا “ ، اس نے عرض کیا : عورت کا ہاتھ ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخنوں کو مہندی سے رنگا ہوتا “ ۱؎ ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے ہاتھ میں ایک تحریر پکڑ کر آپ ﷺ کی طرف بڑھائی، آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے ہاتھ میں ایک تحریر پکڑ کر آپ کی طرف بڑھائی تھی لیکن آپ نے نہیں پکڑی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا؟“ اس نے کہا: یہ عورت کا ہاتھ تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخن مہندی کے ساتھ رنگ لیتی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیا، اس کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا ایک خط تھا، آپ نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا، اور فرمایا: " مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا " تو اس نے عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ عورت کا ہاتھ ہے، تو آپ نے فرمایا: " اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخن کے رنگ بدلے ہوتی " یعنی مہندی سے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4166]
مستحب ہے کہ عورت کے کم از کم ناخن مہندی سے رنگے ہوئے ہوں تاکہ مردوں سے نمایاں رہے۔
ناخن پالش بھی لگائی جا سکتی ہے، مگر بعض علما کرام کہتے ہیں کہ اس سے طہارت حاصل نہیں ہو تی، کیونکہ پالش پانی کو جسم تک نہیں پہنچنے دیتی، لیکن مہندی میں یہ بات نہیں ہے، اس لیئے ناخن پالش سے اجتناب ضروری ہے۔
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن ہے۔