شعب الایمان — حدیث نمبر 593

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 593
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجُلَسَائِهِ : " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكْسِبَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ : كَيْفَ يَكْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَةٍ ؟ قَالَ : يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ يُكْتَبُ لَهُ أَلْفُ حَسَنَةٍ ، وَيُكَفَّرُ عَنْهُ أَلْفُ خَطِيئَةٍ " .
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہم نشینوں سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ روزانہ ایک ہزار نیکیاں کما لے؟“ تو ہم نشینوں میں سے ایک آدمی نے پوچھا: ”ہم میں سے کوئی ایک ہزار نیکیاں کیسے کما سکتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سو مرتبہ تسبیح کہے تو اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 593
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 600
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن الترمذي 3463) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, صحيح مسلم (سنن الترمذي 3463) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به- والحديث صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به- والحديث صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 114) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2698، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1566، والبزار فى (مسنده) برقم: 1160»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2698 | سنن ترمذي: 3463 | مسند الحميدي: 80 | رياض الصالحين: 1431
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أحمد بن الحسن هو القاضي أبو بكر الحيري.
• حاجب بن أحمد الطوسي، وثقه ابن منده واتهمه الحاكم.
• يحيى بن سعيد بن فرّوخ، أبو سعيد القطان البصري (م ١٩٨ هـ). الإمام الحافظ القدوة. مرّ.
• موسى بن عبد الله- ويقال: ابن عبد الرحمن- الجهني، أبو سلمة الكوفي (م ١٤٤ هـ) ثقة عابد، لم يصحّ أن يحيى القطان طعن فيه، من السادسة (م ت س ق).
• مصعب بن سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو زرارة المدني (م ١٥٣ هـ). ثقة. من الثالثة (ع). وفي (ن) والمطبوعة "مصعب عن سعد عن أبيه".

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 80 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
80- مصعب بن سعد اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "کیا کوئی شخص یہ نہیں کرسکتا کہ وہ روزانہ ایک ہزار نیکیاں کمایا کرے"، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے حضرات میں سے کسی نے عرض کیا: کوئی شخص روانہ ایک ہزار نیکیاں کیسے کما سکتا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "100 مرتبہ سبحان اللہ پڑھے، 100 مرتبہ اللہ اکبر پڑھے تو یہ ایک ہزار نیکیاں ہو جائیں گی۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:80]
فائدہ:
اس حدیث میں سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے ذکر کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سو بار سبحان اللہ یا سو بار اللہ اکبر کہنے سے ایک ہزار نیکی ملتی ہے۔ سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزگی نصف ایمان ہے، اور الحمد للہ ترازو کو بھر دیتا ہے، اور سبحان اللہ والحمد للہ کہنا ترازو کو بھر دیتا ہے، یا فرمایا: آسمانوں اور زمین کے درمیانی حصے کو بھر دیتے ہیں۔ (صحیح مسلم: 223)
اس حدیث کی شرح میں مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ لکھتے ہیں: نیز مذکورہ اذکار کی فضیات اور اجر کا بیان ہے کہ ان کلمات کو اگر جسم عطا کیا جائے تو ترازو آسمان اور زمین کے درمیانی فاصلے کو بھر دے گا، یہ گویا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کی وسعت اور اس کی بے پایاں رحمت کا بیان ہے۔ (ریاض الصالحین: 342/2)
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 80 سے ماخوذ ہے۔