ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1431
باب: ذکر کی فضیلت اور اس کی ترغیب
باب فَضلِ الذِّكْرِ وَالحَثِّ عليه
وعن سعد بن أَبي وقاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كنا عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أيعجزُ أحَدُكُمْ أَنْ يَكْسِبَ في كلِّ يومٍ ألْفَ حَسَنَةٍ!» فَسَأَلَهُ سَائِلٌ مِنْ جُلَسائِهِ: كَيْفَ يَكْسِبُ ألفَ حَسَنَةٍ؟ قَالَ: «يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ فَيُكْتَبُ لَهُ ألْفُ حَسَنَةٍ، أَوْ يُحَطُّ عَنْهُ ألفُ خَطِيئَةٍ». رواه مسلم.
قَالَ الحُمَيْدِيُّ: كذا هُوَ في كتاب مسلم: «أَوْ يُحَطُّ» قَالَ البَرْقاني: ورواه شُعْبَةُ وأبو عَوَانَة، وَيَحْيَى القَطَّانُ، عن موسى الَّذِي رواه مسلم من جهتِهِ فقالوا: «ويحط» بغير ألِفٍ.سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ آپ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی (اس بات سے) عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے!“ تو آپ کے ہم نشینوں میں سے ایک پوچھنے والے نے آپ سے پوچھا: وہ ہزار نیکیاں کیسے کمائے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ سو مرتبہ تسبیح (سبحان اللہ) کہے تو اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، یا اس سے ایک ہزار گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حمیدی کہتے ہیں: مسلم کی کتاب میں اسی طرح «أَوْ يُحَطُّ» (یا مٹا دیے جاتے ہیں) ہے۔ برقانی کہتے ہیں: اسے شعبہ، ابو عوانہ اور یحییٰ القطان نے اسی موسیٰ سے روایت کیا ہے جن کی سند سے مسلم نے اسے روایت کیا ہے، تو انہوں نے «وَيُحَطُّ» (اور مٹا دیے جاتے ہیں) بغیر الف کے کہا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس حدیث میں سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے ذکر کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سو بار سبحان اللہ یا سو بار اللہ اکبر کہنے سے ایک ہزار نیکی ملتی ہے۔ سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزگی نصف ایمان ہے، اور الحمد للہ ترازو کو بھر دیتا ہے، اور سبحان اللہ والحمد للہ کہنا ترازو کو بھر دیتا ہے، یا فرمایا: آسمانوں اور زمین کے درمیانی حصے کو بھر دیتے ہیں۔ (صحیح مسلم: 223)
اس حدیث کی شرح میں مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ لکھتے ہیں: نیز مذکورہ اذکار کی فضیات اور اجر کا بیان ہے کہ ان کلمات کو اگر جسم عطا کیا جائے تو ترازو آسمان اور زمین کے درمیانی فاصلے کو بھر دے گا، یہ گویا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کی وسعت اور اس کی بے پایاں رحمت کا بیان ہے۔ (ریاض الصالحین: 342/2)