حدیث نمبر: 5861
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5861
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6273
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4135) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, أبو الزبير عنعن, وللحديث شواهد ضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 146 (سنن أبي داود 4135) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن والحديث صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن والحديث صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 301) . »
«أخرجه الترمذي فى (اللباس) 4/ 243 رقم 1776، وأبو يعلى فى (مسنده) 5/ 312 رقم 2936، والضياء المقدسي فى (المختارة) 1/ 205، والروياني فى (مسنده) 2/ 240، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1195 رقم 3618، 2/ 1195 رقم 3619، والترمذي فى (جامعه) 4/ 243 رقم 1775، والعقيلي فى (الضعفاء) 1/ 218»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4135 | سنن ابن ماجه: 309 | رياض الصالحين: 1651

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4135 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جوتا پہننے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4135]
فوائد ومسائل:
ظاہر ہے کہ یہ حکم ان جوتوں سے متعلق جنہیں ہاتھ کی مدد سے پہننا ہوتا ہے اور جو جوتے بلا تکلف پہنے جاسکتے ہوں ان کے لئے بیٹھنے کی کوئی وجہ نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4135 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 309 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´بیٹھ کر پیشاب کرنے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ۱؎۔ ابوالحسن القطان کہتے ہیں: میں نے ابوعبداللہ محمد بن یزید (یعنی: ابن ماجہ) سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ سفیان ثوری نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث: «أنا رأيته يبول قاعدا» کے بارے میں کہا کہ: مرد اس بات کو ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ جانتے ہیں، (احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی کی سفیان ثوری سے ملاقات نہیں)۔ احمد بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں: عربوں کی عادت کھڑے ہو کر پیشاب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 309]
اردو حاشہ:
روایت: 308۔ 309 دونوں سنداً ضعیف ہیں اس لیے قابل حجت نہیں اور ان سے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی تاہم نبی ﷺ کا عام معمول بیٹھ کر ہی پیشاب کرنے کا تھا اس لیے ہر مسلمان کا معمول بھی یہی ہونا چاہیے۔
اصل اور اہم مسئلہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا ہے اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں کیونکہ اس پر سخت وعید آئی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 309 سے ماخوذ ہے۔