ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1651

باب: بغیر عذر کے ایک جوتے یا ایک موزے میں چلنے کی کراہت، اور بغیر عذر کے کھڑے ہو کر جوتا اور موزہ پہننے کی کراہت

باب كراهة المشي في نعل واحدة أو خف واحد لغير عذر وكراهة لبس النعل والخف قائمًا لغير عذر

حدیث نمبر: 1651
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1651
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4135) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, أبو الزبير عنعن, وللحديث شواهد ضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 146
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4135).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4135

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4135 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جوتا پہننے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4135]
فوائد ومسائل:
ظاہر ہے کہ یہ حکم ان جوتوں سے متعلق جنہیں ہاتھ کی مدد سے پہننا ہوتا ہے اور جو جوتے بلا تکلف پہنے جاسکتے ہوں ان کے لئے بیٹھنے کی کوئی وجہ نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4135 سے ماخوذ ہے۔