شعب الایمان — حدیث نمبر 5846
باب: فصل: عمامے۔
فصل في العمائم
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : رَأَيْتُ رَجُلًا يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَلَى صُورَةِ دِحْيَةَ بْنِ خَلِيفَةَ الْكَلْبِيِّ عَلَى دَابَّةٍ يُنَاجِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قَدْ أَسْدَلَهَا خَلْفَهُ ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ ، قَالَ : " كَانَ ذَلِكَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، أَمَرَنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ " .
وَقَدْ قِيلَ : عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَخِيهِ عَنِ الْقَاسِمِ وَقِيلَ غَيْرُ ذَلِكَ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے غزوۂ خندق کے دن ایک آدمی کو دیکھا جو سیدنا دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں ایک سواری پر سوار رسول اللہ ﷺ سے سرگوشی کر رہا تھا، اس نے عمامہ باندھا ہوا تھا اور اس کا پلو اپنے پیچھے لٹکا رکھا تھا۔ پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جبریل علیہ السلام تھے، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں بنو قریظہ کی طرف نکلوں۔“
اور کہا گیا ہے کہ یہ روایت عبداللہ بن عمر کے واسطے سے ان کے بھائی سے، وہ قاسم سے مروی ہے، اور اس کے علاوہ بھی (اختلاف) کہا گیا ہے۔