شعب الایمان — حدیث نمبر 5834-5836
باب: فصل: عمامے۔
فصل في العمائم
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ - حَ
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ ، [ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَإِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ .
وَرَوَاهُ أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ ] وَقَالَ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ . . . فَذَكَرَهُ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَالْحُلْوَانِيِّ غَيْرَ أَنَّ الْحُلْوَانِيَّ قَالَ فِي رِوَايَتِهِ : عَلَى الْمِنْبَرِ وَلَمْ يَقُلْهُ أَبُو بَكْرٍ .
[ وَقَدْ ذَكَرْنَاهُ فِي " كِتَابِ السُّنَنِ " ]
وَرَوَاهُ أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ فَقَالَ : وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ حُرْقَانِيَّةٌ قَدْ أَرْخَى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ وَقَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ .
أَخْبَرَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ . . . فَذَكَرَهُ .سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے خطبہ دیا اور آپ ﷺ سیاہ پگڑی پہنے ہوئے تھے۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں یحییٰ بن یحییٰ اور اسحاق بن ابراہیم سے روایت کیا ہے۔
اور ابو اسامہ نے اسے مساور وراق سے روایت کیا اور کہا: ”گویا میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ ﷺ سیاہ پگڑی پہنے ہوئے ہیں اور اس کے دونوں سرے اپنے کندھوں کے درمیان لٹکائے ہوئے ہیں۔“
ابوبکر بن ابی شیبہ نے ابو اسامہ سے (اسی طرح) یہ حدیث ذکر کی۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں ابوبکر اور حلوانی سے روایت کیا ہے، البتہ حلوانی نے اپنی روایت میں ”منبر پر“ کے الفاظ کہے ہیں اور ابوبکر نے یہ الفاظ نہیں کہے۔
(اور ہم اسے ”کتاب السنن“ میں ذکر کر چکے ہیں۔)
اور ابو معمر ہذلی نے اسے ابو اسامہ سے روایت کیا تو کہا: ”آپ ﷺ سیاہ حرقانی پگڑی پہنے ہوئے تھے، اس کے دونوں سرے اپنے کندھوں کے درمیان لٹکائے ہوئے تھے“ اور (راوی نے) کہا کہ یہ فتح مکہ کے دن کی بات ہے۔
محمد بن اسحاق ثقفی نے ابو معمر ہذلی سے (اسی طرح) یہ حدیث ذکر کی۔
[5834]
• يحيى بن يحيى هو التميمي المنقري.
• مساور الورّاق الكوفي الشاعر اسم أبيه سوّار بن عبد الحميد قاله أسلم الواسطي، صدوق، من السابعة (م- ٤). . جعفر بن عمرو بن حريث المخزومي، مقبول، من الثالثة (م د تم س ق).
• وأبوه عمرو بن حريث بن عمرو بن عثمان بن عبد الله بن عمر بن مخزوم القرشي، المخزومي، صحابي صغير، مات سنة ٨٥ هـ (ع).
[5835]
• أبو عمرو بن أبي جعفر هو محمد بن أحمد بن حمدان أبو عمرو الحيري.
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة.
[5836]
• أبو معمر الهذلي هو إسماعيل بن إبراهيم بن معمر القطيعي أصله هروي.
تشریح، فوائد و مسائل
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور آپ نے کالا عمامہ باندھا ہوا تھا۔ [صحيح مسلم: 1359، دارالسلام: 3311]
تنبیہ: سفید عمامہ بھی جائز ہے جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سر پر سفید عمامہ باندھا تھا۔ دیکھئے: [المستدرك ج4 ص 540 ح 8623، اتحاف المهرة 8/590ح 10015، وهو حديث حسن لذاته اور ص598]
نمبر 33:
ٹوپی پہننا بھی جائز ہے۔
دیکھئے: التاریخ الکبیر للبخاری [1/ 428] «عن ابي موسيٰ الاشعري رضى الله عنه موقوفاً عليه وسنده صحيح»
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 75 صفحہ 17
اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 157
حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا، آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے تھے جس کا کنارہ آپ نے اپنے کندھوں پر لٹکا رکھا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4077]
پگڑی کا استعمال مستحب ہے، زمانہ قدیم سے شرفاء پگڑی باندھتے آئے ہیں حتی کہ روایات میں آتا ہے کہ فرشتوں کو بھی پگڑی باندھتے دیکھا گیا تھا۔
اس کی صورتیں مختلف ہو سکتی ہیں نیز سیاہ رنگ کے لباس میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن ایام محرم میں اور کسی مصیبت کے وقت میں سیاہ رنگ کا لباس پہننے سے احتراز کرنا ضروری ہے، کیونکہ سیاہ رنگ اور سیاہ لباس کو سوگ کے اظہارکی علامت بنا لیا گیا ہے، جیسا کہ بعض لوگ عشرہ محرم میں ایسا کرتے ہیں جب کہ اظہار سوگ کے اس طریقے کی کوئی شرعی بنیاد نہیں ہے۔
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پہ خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، اس وقت آپ کے سر پہ ایک کالا عمامہ تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1104]
فوائد و مسائل:
(1)
خطبے کے لئے منبر پرکھڑے ہونا مسنون ہے۔
(2)
سیاہ رنگ کا کپڑا پہننا جائز ہے۔
لیکن ہمارے ملک میں ایک فرقہ ماتم اور شعار کے طور پر سیاہ لباس پہنتا ہے ان کی مشابہت سے بچنے کے لئے مکمل سیاہ لباس سے اجتناب بہتر ہے۔
خصوصاً محرم کے مہینے میں تاہم صرف سیاہ پگڑی پہننے سے مشابہت نہیں ہوتی۔
اس لئے یہ جائز ہے۔
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کی پگڑی باندھے دیکھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5345]
اس حدیث سے سیاہ لباس کا جواز ثابت ہوتا ہے، بعض لوگوں کا بعض خاص رنگوں کو اپنا شعار بنا لینا درست نہیں ہے، مثلاً کسی کا سبز رنگ کسی کا کالا رنگ کسی کا سرخ رنگ کا خاص کر نا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو رنگ میسر آ جا تا تھا، اس کو پہن لیتے تھے، ایسا رنگ پہنا درست نہیں ہے جو عورتوں سے مشابہت رکھتا ہو۔