شعب الایمان — حدیث نمبر 5828
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ کون سے کپڑے پہنتے تھے، کون سا لباس پسند فرماتے اور اس کی رغبت رکھتے تھے۔
فصل فيما كان يلبسه رسول الله صلى الله عليه وسلم من الثياب وما كان يختار لبسه ، ويرغب فيه
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بِشْرِ بْنِ الْمُتَوَكِّلِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُشَيْرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ مُزَيْنَةَ ، فَبَايَعْنَاهُ ، فَرَأَيْتُهُ مُطْلِقَ الْقَمِيصِ فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِي جَيْبِهِ فَمَسَسْتُ الْخَاتَمَ ، قَالَ : فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَهُ فِي شِتَاءٍ وَلَا صَيْفٍ إِلَّا مُطْلِقِي قَمِيصِهِمَا .سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کی ایک جماعت کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے آپ ﷺ سے بیعت کی، تو میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ کی قمیص کے بند کھلے ہوئے تھے، چنانچہ میں نے اپنا ہاتھ آپ ﷺ کے گریبان میں ڈالا اور مہرِ نبوت کو چھوا۔ راوی کہتے ہیں: ”میں نے معاویہ اور ان کے بیٹے کو سردی ہو یا گرمی ہمیشہ اس حال میں دیکھا کہ ان کی قمیصوں کے بند کھلے ہوتے تھے۔“
• عاصم هو ابن علي.