شعب الایمان — حدیث نمبر 5715

باب: فصل: تکبر سے کپڑا گھسیٹنے والے پر سخت وعید کے بارے میں جو وارد ہوا۔

فصل فيما ورد من التشديد على من جر ثوبه خيلاء

حدیث نمبر: 5715
قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَبَيْنَمَا رَجُلٍ يَتَبَخْتَرُ فِي بُرْدَيْنِ وَقَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ خُسِفَ بِهِ الْأَرْضَ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ يَعْنِي الْحَدِيثَ الثَّانِي .
وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک شخص دو چادریں اوڑھے اکڑ کر اتراتا ہوا چل رہا تھا اور اپنے آپ پر بہت نازاں تھا کہ اسے زمین میں دھنسا دیا گیا، اب وہ قیامت تک اس میں دھنستا اور تڑپتا رہے گا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں محمد بن رافع سے، انہوں نے عبدالرزاق سے روایت کیا ہے، یعنی (اس باب کی) دوسری حدیث۔
اور ان دونوں (امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے محمد بن زیاد کی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کردہ حدیث کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5715
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 215) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 2/ 315، 2/ 267، والبخاري فى (صحيحه) 7/ 34، ومسلم فى (صحيحه) 2/ 1653 رقم 49»

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5789 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5789. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کے نبی ﷺ نے فرمایا:۔۔۔ یا (کہا کہ) حضرت ابو القاسم ﷺ نے فرمایا:۔۔۔۔۔ ایک آدمی جوڑا پہنے ہوئے اور اپنے بالوں میں کنگھی کر کے فخر وغرور سے چل رہا تھا کہ اچانک اللہ تعالیٰ نے اس کو زمین میں دھنسا دیا "وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی چلا جائے گا۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5789]
حدیث حاشیہ: یہ قارون یا ہیزن فارس کا رہنے والا شخص تھا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5789 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2088 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس دوران کہ ایک آدمی چل رہا تھا اور اپنے کندھوں پر پڑنے والے بالوں اور اپنی دونوں چادروں پر اترا رہا تھا تو اسے زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا رہے گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5465]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
جمة: سر سے کندھوں پر پڑنے والے بال۔
(2)
يتججل: وہ مسلسل حرکت کے ساتھ دھنس رہا ہے۔
فوائد ومسائل: بقول امام سہیلی رحمہ اللہ یہ دھنس جانے والا فارسی ایرانی جنگلی ھَیرَن ہے اور ایک انتہائی ضعیف روایت کے مطابق قارون ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5465 سے ماخوذ ہے۔