شعب الایمان — حدیث نمبر 5580
باب: کھڑے ہو کر کھانا پینا۔
الأكل والشرب قائما
فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَيْسَرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّزَّالَ بْنَ سَبْرَةَ يَقُولُ : صَلَّى عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الظُّهْرَ فِي الرَّحْبَةِ ، ثُمَّ جَلَسَ فِي حَوَائِجِ النَّاسِ ، حَتَّى حَضَرَتِ الْعَصْرُ ، ثُمَّ أُتِيَ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ ، فَصَبَّ مِنْهُ كَفًّا ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ الْمَاءِ وَهُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَ أَنْ يَشْرَبُوا وَهُمْ قِيَامٌ ، وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْتُ ، وَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : هَذَا وَضُوءُ مَنْ لَمْ يُحَدِثْ .
أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ آدَمَ عَنْ شُعْبَةَ .نزال بن سبرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ (کوفہ کے کھلے میدان) میں ظہر کی نماز پڑھی، پھر لوگوں کی ضروریات (کے معاملات نمٹانے) میں بیٹھ گئے، یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا۔ پھر پانی کا ایک کوزہ لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں سے ایک چلو انڈیلا، اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے، اپنے سر اور دونوں پاؤں کا مسح کیا، پھر کھڑے ہوئے اور بچا ہوا پانی کھڑے کھڑے پی لیا۔ پھر فرمایا: ”کچھ لوگ کھڑے ہو کر پینے کو ناپسند کرتے ہیں، حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وہی کرتے دیکھا ہے جو میں نے کیا ہے۔“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ اس شخص کا وضو ہے جسے حدث لاحق نہ ہوا ہو۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے آدم کے واسطے سے شعبہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو داود هو الطيالسي صاحب "المسند".