شعب الایمان — حدیث نمبر 5473
باب: گرا ہوا لقمہ اٹھانا، پیالہ صاف کرنا اور چاٹنے کے بعد رومال سے ہاتھ پونچھنا۔
رفع اللقمة إذا سقطت ، وإنقاء القصعة والتمسح بالمنديل بعد اللعق
حدیث نمبر: 5473
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنِي الْمُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَاصِمٍ - وَكَانَتْ أُمَّ وَلَدِ لِسِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ الْهُذَلِيِّ - قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ ثُمَّ لَحِسَهَا ، اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ " .
رَوَاهُ أَبُو عِيسَى فِي كِتَابِهِ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ .ترجمہ
سیدنا نبیشہ الخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی برتن میں کھانا کھایا، پھر اسے چاٹ لیا تو وہ برتن اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے ابو عیسیٰ (امام ترمذی رحمہ اللہ) نے اپنی کتاب میں نصر بن علی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• المعلى بن راشد الهذلي، أبو اليمان النبال البصري وهو البراء. مقبول، من الثامنة (ت ق).
• أم عاصم، أم ولد سنان بن سلمة بن المحبق. مقبولة، من الثالثة (ت ق).
• نبيشة الخير هو نبيشة بن عبد الله الهذلي صحابي، قليل الحديث (م- ٤).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1804 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´گرے ہوئے لقمہ کا بیان۔`
ام عاصم کہتی ہیں کہ ہمارے پاس نبیشہ الخیر آئے، ہم لوگ ایک پیالے میں کھانا کھا رہے تھے، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص پیالے میں کھائے پھر اسے چاٹے تو پیالہ اس کے لیے استغفار کرتا ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1804]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں معلی بن راشد اورام عاصم دونوں لین الحدیث یعنی ضعیف راوی ہیں)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1804 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3272 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´کھانے کے بعد پلیٹ صاف کرنے کا بیان۔`
معلی بن راشد ابوالیمان بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے میری دادی نے ہذیل کے نبیشہ الخیر نامی شخص سے نقل کیا کہ ایک بار جب ہم اپنے ایک بڑے پیالے میں کھا رہے تھے نبیشہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " جو شخص کسی پیالے میں کھائے، اور اسے چاٹ کر صاف کر لے تو یہ پیالہ اس کے لیے استغفار کرے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3272]

فوائد و مسائل:
مذکورہ باب کی دونوں روایتیں سندً ضعیف ہیں تاہم پیالے اور پلیٹ وغیرہ کو انگلیوں سے صاف کرنے کا ذکر صحیح مسلم کی روایت میں موجود ہے۔
حضرت انس بن مالک ر سےمروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پلیٹ کو انگلی سے صاف کر لیا کریں۔ (صحیح مسلم، الأشربة، باب استحباب لعق الأصابع.....، حديث: 2034)
نیز صحیح مسلم کی اسی روایت میں پلیٹ کو انگلیوں سے صاف کرنے کا سبب وہی بیان ہوا ہے جوگزشتہ باب میں انگلیوں چاٹنے کا بیان ہوا تھا۔
خاص طور پر آج کل کے ماحول میں جس طرح بعض لوگ برتن میں زیادہ کھانا لے لیتے ہیں اور تھوڑا سا کھا کر باقی ضائع کردیتے ہیں۔
یہ انتہائی بری عادت ہے۔
اس سے کھانے کی بےقدری ہوتی ہے۔
اور بلاضرورت ضائع کرنا تبذیر میں شامل ہے جس کے مرتکب کو قرآن نے ’’شیطان کا بھائی‘‘ کہا ہے اسلامی اخلاق کا تقاضا ہے کہ کھانا کھاتے وقت پلیٹ میں صرف ضرورت کے مطابق لیا جائے اور اس میں بچایا نہ جائے۔
اور جو پکا ہوا کھانا بچ جائے وہ پھینکنے کے بجائے ضرورت مندوں، غریبوں اور ہمسایوں میں تقسیم کر دیا جائے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3272 سے ماخوذ ہے۔