شعب الایمان — حدیث نمبر 5444-5445
باب: فصل: کھانے پر بسم اللہ پڑھنا۔
فصل في التسمية على الطعام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي حُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّعَامَ ، لَمْ نَضَعْ أَيْدِينَا حَتَّى يَبْدَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعَ يَدَهُ ، وَإِذَا حَضَرْنَا مَعَهُ مَرَّةً طَعَامًا ، فَجَاءَتْ جَارِيَةٌ كَأَنَّهَا تُدْفَعُ ، فَوَضَعَتْ يَدَهَا فِي الطَّعَامِ ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهَا ، [ ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ كَأَنَّمَا يُدْفَعُ فَأَخَذَ بِيَدِهِ ] ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الشَّيْطَانَ لِيَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ لَا يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ ، إِنَّهُ جَاءَ بِهَذِهِ الْجَارِيَةِ لِيَسْتَحِلَّ الطَّعَامَ بِهَا ، فَأَخَذْتُ بِيَدِهَا ، وَجَاءَ بِهَذَا الْأَعْرَابِيِّ ، لِيَسْتَحِلَّ بِهِ ، فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ يَدَهُ مَعَ يَدِهِمَا فِي يَدِي " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ الْأَعْمَشِ .
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِينَا بِطَعَامٍ . . . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَاهُ .
وَالْجَمَاعَةُ أَوْلَى بِالْحِفْظِ مِنَ الْوَاحِدِ .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانے پر حاضر ہوتے تو اس وقت تک اپنے ہاتھ (کھانے کی طرف) نہ بڑھاتے جب تک نبی کریم ﷺ ابتدا کر کے اپنا ہاتھ نہ رکھ لیتے۔ ایک بار ہم آپ ﷺ کے ساتھ کھانے پر حاضر تھے کہ ایک لڑکی آئی، گویا اسے دھکیلا جا رہا ہو، اس نے کھانے میں اپنا ہاتھ ڈالنا چاہا تو نبی کریم ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، [پھر ایک دیہاتی آیا، گویا اسے دھکیلا جا رہا ہو، تو آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا]۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شیطان اس کھانے کو اپنے لیے حلال کر لیتا ہے جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے۔ وہ اس لڑکی کو لے کر آیا تاکہ اس کے ذریعے کھانے کو اپنے لیے حلال کر لے تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، اور وہ اس دیہاتی کو لے کر آیا تاکہ اس کے ذریعے کھانے کو حلال کر لے تو میں نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! شیطان کا ہاتھ ان دونوں کے ہاتھ کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو کریب سے روایت کیا ہے۔
اسی طرح اسے امام سفیان ثوری رحمہ اللہ اور عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ نے بھی اعمش سے روایت کیا ہے۔
(5445) سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ ہمارے پاس کھانا لایا گیا…“ پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی۔
(میں مصنف کہتا ہوں:) ”حفظ کے اعتبار سے ایک راوی کے مقابلے میں جماعت زیادہ لائقِ ترجیح ہے۔“
[5444]
• أحمد بن عبد الجبار، هو العطاردي ضعيف.
• أبو معاوية، هو الضرير.
• عبد الله بن محمد، هو ابن أبي الدنيا.
• أبو كريب هو محمد بن العلاء بن كريب الهمداني، الكوفي.
• خيثمة، هو ابن عبد الرحمن بن أبي سبرة، تقدموا.
• أبو حذيفة سلمة بن صهيب ويقال ابن صهيبة ويقال غير ذلك، الأرحبي ثقة، من الثالثة (م د ت س).
تشریح، فوائد و مسائل
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے میں موجود ہوتے تو آپ کے شروع کرنے سے پہلے کوئی ہاتھ نہیں لگاتا، ایک مرتبہ ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے میں موجود تھے کہ اتنے میں ایک اعرابی (دیہاتی) آیا گویا کہ وہ دھکیل کر لایا جا رہا ہو، تو وہ کھانے میں ہاتھ ڈالنے چلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا پھر ایک لڑکی آئی گویا وہ دھکیل کر لائی جا رہی ہو، تو وہ بھی اپنا ہاتھ کھانے میں ڈالنے چلی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا بھی ہاتھ پکڑ لیا، اور فرمایا: " شیطان اس کھانے میں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3766]
فائدہ: شیطان جب نبی کریمﷺکی مجلس طعام میں حملہ آوار ہونے سے باز نہیں آیا تو عام مسلمانوں کا کیا حال ہوگا؟ مگر رسول اللہ ﷺنے اس سے تحفظ کا معتمد طریقہ ارشاد فرمایا ہے اور وہ ہے کھانا شروع کرتے وقت (بسم اللہ) کا پڑھنا۔