شعب الایمان — حدیث نمبر 5382
باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔
الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الدَّقَّاقُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْمَدَائِنِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةَ . . . ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مَرْفُوعًا .
وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ ، كَذَا وَجَدْتُهُ ، عَنْ أَبِي سَبْرَةَ الْهُذَلِيِّ ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ : عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ مَثَلُ النِّحْلَةِ ، إِنْ أَكَلَتْ أَكَلَتْ طَيِّبًا ، وَإِنْ وَضَعَتْ وَضَعَتْ طَيِّبًا ، وَإِنْ وَقَعَتْ عَلَى عُودِ شَجَرٍ لَمْ يَكْسِرْهُ ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ سَبِيكَةِ الذَّهَبِ ، إِنْ نُفِخَتْ عَلَيْهَا احْمَرَّتْ ، وَإِنْ وُزِنَتْ لَمْ يَنْقُصْ " .امام بیہقی رحمہ اللہ کے شیخ ابو عبداللہ الحافظ سے لے کر شعبہ تک کی سند سے بھی یہ حدیث اسی طرح مرفوع روایت کی گئی ہے۔
عبداللہ بن بریدہ بن حصیب رحمہ اللہ نے بھی اسے روایت کیا ہے، (میں نے اسے اسی طرح پایا ہے)، وہ ابو سبرہ ہذلی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں کی مثال شہد کی مکھی کی سی ہے، وہ کھاتی ہے تو پاکیزہ چیز کھاتی ہے، اور (کچھ) رکھتی ہے تو پاکیزہ چیز ہی رکھتی ہے، اور کسی درخت کی ٹہنی پر بیٹھتی ہے تو اسے توڑتی نہیں۔ اور مومن کی مثال سونے کی ڈلی کی سی ہے کہ اگر اس پر پھونکا جائے تو سرخ ہو جاتی ہے، اور اگر اسے تولا جائے تو اس میں کمی نہیں آتی۔“
• أبو عمرو الدقاق هو عثمان بن أحمد بن عبد الله بن السماك.
• سلام بن سليمان بن سوار ابن أخي شبابة بن سوار، نزيل دمشق. ضعيف، من صغار التاسعة (ق).