شعب الایمان — حدیث نمبر 5377

باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔

الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات

حدیث نمبر: 5377
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " يَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ! إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ ، النَّارُ أَوْلَى بِهِ ، يَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ! الصَّلَاةُ قُرْبَانٌ ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ ، كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ ، يَا كَعْبُ! النَّاسُ غَادِيَانِ ، فَبَائِعٌ نَفْسَهُ ، وَمُوبِقٌ رَقَبَتَهُ ، وَمُبْتَاعٌ نَفْسَهُ ، وَمُعْتِقٌ رَقَبَتَهُ " .
تَابَعَهُ مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ خَيْثَمٍ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اے کعب بن عجرہ! بلاشبہ جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہو گا جس کا گوشت حرام مال سے پروان چڑھا ہو، ایسے شخص کے لیے آگ ہی زیادہ لائق ہے۔ اے کعب بن عجرہ! نماز (اللہ کے قرب کا) ذریعہ ہے، روزہ ڈھال ہے، اور صدقہ گناہ کو اس طرح بجھا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ اے کعب! لوگ صبح سویرے نکلنے والے دو قسم کے ہیں: ایک وہ جو اپنے آپ کو بیچ ڈالتا ہے اور اپنی گردن کو ہلاک کر لیتا ہے، اور دوسرا وہ جو اپنے آپ کو خرید لیتا ہے اور اپنی گردن کو آزاد کرا لیتا ہے۔“
معمر رحمہ اللہ نے ابن خثیم رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں اس (علی بن عاصم) کی متابعت کی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5377
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5761
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 506) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 3/ 399، والدارمي فى (سننه) ص 714»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن عاصم، هو ابن صهيب الواسطي التميمي. صدوق يخطئ ويصر ورمي بالتشيع.