شعب الایمان — حدیث نمبر 5376

باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔

الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات

حدیث نمبر: 5376
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَهْلِ الْمُجَوِّزِ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ - يَعْنِي ابْنَ حَبِيبٍ - ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي أَسْلَمُ الْكُوفِيُّ ، عَنْ مُرَّةَ الطِّيِّبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ ، فَأَتَاهُ غُلَامٌ لَهُ بِطَعَامٍ ، فَأَهْوَى إِلَى لُقْمَةٍ فَأَكَلَهَا ، ثُمَّ سَأَلَهُ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَ ؟ قَالَ : كُنْتُ قِسًّا لِلْقَوْمِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَأَوْعَدُونِي ، فَأَطْعَمُونِي هَذَا - يَعْنِي الْيَوْمَ - ، فَقَالَ : لَا أَرَاكَ إِلَّا أَطْعَمَتْنِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فَتَقَيَّأَ ، ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " أَيُّمَا لَحْمٍ نَبَتَ مِنْ حَرَامٍ ، فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ " .
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان کا ایک غلام ان کے پاس کھانا لے کر آیا۔ انہوں نے ایک لقمہ لینے کے لیے ہاتھ بڑھایا اور اسے کھا لیا، پھر اس سے پوچھا کہ یہ کمائی تم نے کہاں سے کی؟ اس نے کہا: ”میں زمانۂ جاہلیت میں کچھ لوگوں کے لیے کاہن کا کام کیا کرتا تھا، (میں نے انہیں کچھ بتایا تھا مگر ان کے پاس دینے کو کچھ نہ تھا) تو انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا، آج انہوں نے مجھے یہ کھانا کھلایا ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ تم نے مجھے وہ چیز کھلا دی ہے جسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے حرام قرار دیا ہے۔“ پھر انہوں نے اپنی دو انگلیاں حلق میں ڈالیں اور قے کر دی، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو گوشت حرام سے پروان چڑھا ہو، آگ اس کی زیادہ حق دار ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5376
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5760
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 505) . »
«أخرجه الحاكم فى (المستدرك) 4/ 127، وأبو يعلى فى (مسنده) 1/ 85 رقم 84، والمروزي فى (مسند أبي بكر) رقم 51»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحسن بن علي بن سهل المجوّز البصري. قال ابن ماكولا: أظنه كوفيا، روى عنه القاضي محمد بن عبد الله الأنيسي، وروى عن سهل ابن بكار. راجع "الإكمال" (٧/ ٢١٥ - ٢١٦)، "الأنساب" (١٢/ ٩٩)، "المشتبه" (ص ٥٧٤).