شعب الایمان — حدیث نمبر 5227
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انتالیسویں شاخ: کھانے پینے کی چیزوں کا باب۔
التاسع والثلاثون من شعب الإيمان باب في المطاعم والمشارب
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلُ التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ الْحَكَمِيِّ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ غَنَمٍ الْأَشْعَرِيَّ ، وَفَدَ دِمَشْقَ ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَّا ، فَذَكَرْنَا الطِّلَا ، فَمِنَّا الْمُرَخِّصُ فِيهِ ، وَمِنَّا الْكَارِهُ لَهُ ، فَأَتَيْتُهُ بَعْدَ مَا خُضْنَا فِيهِ ، فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا ، وَيُضْرَبُ عَلَى رُءُوسِهِمُ الْمَعَازِفُ ، وَالْمُغَنِّيَاتُ ، يَخْسِفُ اللَّهُ بِهِمُ الْأَرْضَ ، وَيَجْعَلُ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ ، وَالْخَنَازِيرَ " .سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں، نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ ضرور شراب پئیں گے، اسے اس کے اصل نام کے سوا کسی اور نام سے پکاریں گے، ان کے سروں پر ساز بجائے جائیں گے اور گانے والی عورتیں گائیں گی۔ اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا اور ان میں سے بعض کو بندر اور خنزیر بنا دے گا۔“
مالک بن ابی مریم حکمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبدالرحمن بن غنم اشعری رضی اللہ عنہ دمشق وفد کے ساتھ آئے تو ہماری ایک جماعت ان کے پاس جمع ہوئی۔ ہم نے طِلاء (پکا کر گاڑھا کیا ہوا انگوری شیرہ) کا ذکر کیا، ہم میں سے بعض اس میں رخصت دیتے تھے اور بعض اسے ناپسند کرتے تھے۔ جب ہم اس بحث میں پڑ چکے تو میں ان کے پاس آیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے سنا۔“ (اور پھر مذکورہ حدیث بیان کی)۔
• أبو إسماعيل الترمذي هو محمد بن إسماعيل بن يوسف.
• أبو صالح هو عبد الله بن صالح المصري، كاتب الليث، صدوق كثير الغلط.
تشریح، فوائد و مسائل
مالک بن ابی مریم کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان سے طلاء ۱؎ کا ذکر کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے لیکن اس کا نام شراب کے علاوہ کچھ اور رکھ لیں گے ۲؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3688]
فائدہ: (دازی) ایک خاص قسم کا دانہ ہے۔
جو نبیذ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
جس سے اس میں شدت آجاتی ہے۔
اور نشہ آور شراب بن جاتی ہے۔
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میری امت میں سے کچھ لوگ شراب پئیں گے، اور اس کا نام کچھ اور رکھیں گے، ان کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے، اور گانے والی عورتیں گائیں گی، تو اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا، اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4020]
فوائد و مسائل:
(1)
ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
خواہ اس کا کوئی نام رکھ لیاجائے۔
(2)
نام بدلنے سے چیز کا شرعی حکم تبدیل نہیں ہوجاتا۔
جیسے کہ سود کو منافع کہے یا مارک اپ وہ سود ہی رہتا ہے۔
(3)
حیلے سے حرام چیز حلال نہیں ہوجاتی ہے بلکہ جرم زیادہ شدید ہوجاتا ہے۔
(4)
ساز بجانا اور سننا حرام ہے۔
(5)
ساز کے ساتھ اچھے شعر بھی سنے جائیں تو جائز نہیں ہوں گے۔
بعض لوگ سازوں کے ساتھ نعت پڑھتے اور سنتے ہیں۔
یہ رسول اللہﷺ کی محبت نہیں بلکہ گستاخی ہے اور اگر ان کا مفہوم شرکیہ ہوتو گناہ اور زیادہ سنگین ہوجاتا ہے۔
(6)
اس امت میں زمین میں دھنس جانے اورصورت تبدیل ہوکر بندر یا خنزیر بن جانے والے واقعات پیش آئینگے۔
اللہ تعالی محفوظ رکھے۔
(7)
پہلے سے خبر دینے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی مسلمان لاعلمی میں وہ جرم نہ کربیٹھے جس سے وہ اس سزا کا مستحق ہوجائے۔