شعب الایمان — حدیث نمبر 5226
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انتالیسویں شاخ: کھانے پینے کی چیزوں کا باب۔
التاسع والثلاثون من شعب الإيمان باب في المطاعم والمشارب
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ فَرْقَدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَبِيتُ قَوْمٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، عَلَى طُعْمٍ وَشُرْبٍ وَلَهْوٍ وَلَعِبٍ ، فَيُصْبِحُوا ، وَقَدْ مُسِخُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ ، وَلَيُصِيبَنَّهُمْ خَسْفٌ ، وَقَذْفٌ ، حَتَّى يُصْبِحَ النَّاسُ ، فَيَقُولُونَ : قَدْ خُسِفَ اللَّيْلَةَ بِبَنِي فُلَانٍ ، وَخُسِفَ اللَّيْلَةَ بِدَارِ فُلَانٍ خَوَاصَّ ، وَلَيُرْسِلَنَّ عَلَيْهِمْ حَاصِبًا مِنَ السَّمَاءِ ، كَمَا أُرْسِلَتْ عَلَى قَوْمِ لُوطٍ عَلَى قَبَائِلَ فِيهَا ، وَعَلَى دُورٍ ، وَلَيُرْسِلَنَّ عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ ، الَّتِي أَهْلَكَتْ عَادًا عَلَى قَبَائِلَ فِيهَا ، وَعَلَى دُورٍ بِشُرْبِهِمُ الْخَمْرَ ، وَلُبْسِهِمُ الْحَرِيرَ ، وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ ، وَأَكْلِهِمُ الرِّبَا ، وَقَطِيعَتِهِمُ الرَّحِمَ " وَخَصْلَةٍ نَسِيَهَا جَعْفَرٌ .سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس امت کے کچھ لوگ کھانے پینے اور لہو و لعب میں رات گزاریں گے، پھر صبح اس حال میں کریں گے کہ وہ بندروں اور خنزیروں کی شکل میں مسخ کر دیے گئے ہوں گے۔ اور انہیں زمین میں دھنسائے جانے اور پتھروں کی بارش کا عذاب ضرور پہنچے گا، یہاں تک کہ لوگ صبح کریں گے تو کہیں گے: آج رات فلاں قبیلے کو زمین میں دھنسا دیا گیا اور آج رات فلاں کے گھر کو دھنسا دیا گیا، (یعنی خاص خاص گھروں کو)۔ اور اللہ ضرور ان پر آسمان سے پتھر برسانے والی ہوا بھیجے گا، جیسے قومِ لوط پر بھیجی گئی تھی، ان میں بسنے والے قبیلوں اور گھروں پر۔ اور وہ ان پر ضرور وہ بانجھ ہوا بھیجے گا جس نے قومِ عاد کو ہلاک کیا تھا، ان میں بسنے والے قبیلوں اور گھروں پر، اس سبب سے کہ وہ شراب پیتے ہوں گے، ریشم پہنتے ہوں گے، گانے والی لونڈیاں رکھتے ہوں گے، سود کھاتے ہوں گے اور قطعِ رحمی کرتے ہوں گے۔“ اور ایک اور خصلت بھی بیان کی جسے جعفر (راوی) بھول گئے۔
• فرقد هو ابن يعقوب السبخي، أبو يعقوب البصري. صدوق عابد، لكنه لين الحديث كثير الخطأ، وضعفه الدارقطني، والنسائي وأبو حاتم وأحمد وغيره، تقدم.
• عاصم بن عمرو البجلي- أو ابن عوف- الكوفي، قدم الشام. صدوق رمي بالتشيع، من الثالثة (ق).