شعب الایمان — حدیث نمبر 5187

باب: ایمان کی شاخوں میں سے انتالیسویں شاخ: کھانے پینے کی چیزوں کا باب۔

التاسع والثلاثون من شعب الإيمان باب في المطاعم والمشارب

حدیث نمبر: 5187
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ " .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5187
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5576
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح (سنن أبي داود 3681) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (3645), أخرجه الترمذي (1865 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (3393 وسنده حسن) (سنن أبي داود 3681) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 399) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 4/ 87 رقم 3681، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1125 رقم 3393، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 8/ 96، وابن حبان فى (صحيحه) 7/ 379 رقم 5358»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1865 | سنن ابي داود: 3681 | سنن ابن ماجه: 3393 | بلوغ المرام: 1071
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن أيوب هو المقابري.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1865 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔`
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دے تو اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حرام ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1865]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو تو اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حرام ہے، اس سے ان لوگوں کے قول کی تردید ہوجاتی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ خمر تھوڑی ہو یا زیادہ حرام ہے، اس کے علاوہ دیگر نشہ آور اشیاء کی صرف وہ مقدار حرام ہے جس سے نشہ پیدا ہو اور جس مقدار میں نشہ نہ پیداہو وہ حرام نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1865 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3681 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نشہ لانے والی چیزوں سے ممانعت کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3681]
فوائد ومسائل:
اس حدیث مبارک میں صراحت کر دی گئی ہے۔
کہ ہر نشہ آور چیز اس کی نوعیت خواہ کچھ ہو۔
وہ مقدار میں تھوڑی ہو یا زیادہ حرام ہی ہے۔
اور یہ کہنا یا سمجھنا کہ انگور کی ہو تو حرام ہے۔
اور دوسری قسم کی ہو تو اس کا اتنی مقدار میں پینا حلال ہے۔
جس سے نشہ پیدا نہ ہو۔
فرمان رسول ﷺ کے خلاف ہے۔
اس لئے محقق اطباء اور علمائے محدثین کے نزدیک ہومیو پیتھک۔
ایلو پیتھک۔
یا یونانی ادویہ جن میں الکحل۔
افیون۔
شراب یا کوئی بھی اسی چیز جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا ہو۔
اس سے علاج کرنا حرام ہے۔
اور جمہورعلماء کا یہی مذہب ہے۔
چنانچہ صحیح بخاری میں تعلیقاً اور معجم کبیر میں مرفوعاً حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔
رسول اللہ ﷺنے فرمایا! إن الله لم يجعل شفاءَكُم فيما حَرَّمَ عليكُم (صحیح البخاري، الأشربة، قبل حدیث: 5614 والمعجم الکبیر للطبراني: 345/9) نیز ان جیسی دیگر روایات اور نصوص سے صراحت کے ساتھ معلوم ہوتا ہے۔
کہ پلید اور حرام چیزوں کے ساتھ علاج ممنوع ہے۔
بعض علماء نے حرام اور پلید چیزوں سے علاج کو جائز قرار دیا ہے۔
تو انہوں نے اسے مضطر کےلئے مردار اور خون کے استعمال کے جواز پر قیاس کیا ہے۔
لیکن نص کے خلاف ہونے کی وجہ سے یہ قیاس کمزور ہے۔
لہذا یہ قیاس مع الفارق ہے۔
کیونکہ مردار اور خون کھانے سے ضرورت زائل ہوجاتی ہے۔
اور اس سے جان کی حفاظت ہوجاتی ہے۔
جبکہ حرام اور پلید چیز کے استعمال سے شفا یقینی نہیں۔
اور ضروری نہیں کہ مرض کا ازالہ ہوجائے۔
بلکہ رسول اللہ ﷺنے تو یہ خبردی ہے کہ یہ دوا نہیں۔
لہذا اس سے علاج بھی صحیح نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3681 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 1071 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے۔ " اس کی تخریج احمد اور چاروں نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1071»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الأشربة، باب ما جاء في السكر، حديث:3681، والترمذي، الأشربة، حديث:1865، وابن ماجه، الأشربة، حديث:3393، وأحمد"2 /167، 178، 3 /112، 343، والنسائي، الأشربة، حديث:5610، وابن حبان.»
تشریح: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی استعمال کرنا حرام ہے۔
احناف کی رائے یہ ہے کہ جس گھونٹ سے نشہ آئے وہ تو حرام ہے لیکن اس سے پہلے جتنی بھی مقدار میں شراب پی لی جائے، اگر وہ نشہ آور نہیں تو حلال ہی ہے‘ حالانکہ یہ حدیث صراحتاً ان حضرات کے اس قول کی تردید کرتی ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1071 سے ماخوذ ہے۔