شعب الایمان — حدیث نمبر 5146
باب: فصل: قرض کی ادائیگی میں سختی (اور اہتمام)۔
فصل في التسديد في الدين
فَصْلٌ فِي التَّسْدِيدُ فِي الدَّيْنِ .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ ، أَنَّ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيَّ ، أَخْبَرَهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، [ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ] يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَامَ فِيهِمْ فَذَكَرَهُمُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَالْإِيمَانَ بِاللَّهِ أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَتُكَفَّرُ عَنِّي خَطَايَايَ ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ ، إِنْ قُتِلْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَأَنْتَ صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ ، مُقْبِلٌ غَيْرُ مُدْبِرٍ " ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيْفَ قُلْتَ ؟ " فَقَالَ : أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَتُكَفَّرُ عَنِّي خَطَايَايَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ ، وَأَنْتَ صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ ، مُقْبِلٌ غَيْرُ مُدْبِرٍ ، إِلَّا الدَّيْنَ ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِي ذَلِكَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ قُتَيْبَةَ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ . سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ صحابہ کے درمیان کھڑے ہوئے اور انہیں اللہ کی راہ میں جہاد کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اللہ پر ایمان اور جہاد سب سے افضل اعمال ہیں۔ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا میری خطائیں معاف کر دی جائیں گی؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ہاں، اگر تم اللہ کی راہ میں اس حال میں قتل کیے جاؤ کہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، آگے بڑھنے والے ہو اور پیٹھ پھیرنے والے نہ ہو۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے کیسے کہا تھا؟“ اس نے عرض کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے، اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا میری خطائیں معاف کر دی جائیں گی؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، بشرطیکہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، آگے بڑھنے والے ہو اور پیٹھ پھیرنے والے نہ ہو، سوائے قرض کے، کیونکہ جبریل علیہ السلام نے مجھے یہی بتایا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں قتیبہ رحمہ اللہ کے واسطے سے امام لیث بن سعد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے بیچ کھڑے ہو کر ان سے بیان کیا: " اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور اللہ پر ایمان لانا سب سے افضل عمل ہے " ۱؎، (یہ سن کر) ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے اگر میں اللہ کی راہ میں شہید ہو جاؤں، تو کیا میرے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہاں اگر تم اللہ کی راہ میں شہید ہو گئے اس حال میں کہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی امید رکھنے والے ہو، آگے بڑھنے والے ہو، پیچھے مڑنے والے نہ ہو "، پھر آپ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1712]
وضاحت:
1؎:
افضل اعمال کے سلسلہ میں مختلف احادیث میں مختلف اعمال کو افضل بتایاگیا ہے، اس کی مختلف توجیہیں کی گئی ہیں، ان احادیث میں ’’أفضل الأعمال‘‘ سے پہلے ’’من‘‘ پوشیدہ مانا جائے، مفہوم یہ ہوگا کہ یہ اعمال افضل ہیں، یا ان کا تذکرہ احوال واوقات اور جگہوں کے مختلف ہونے کے اعتبار سے ہے، یہ بھی کہا جاتاہے کہ مخاطب کی روسے مختلف اعمال کی افضلیت کو بیان کیاگیا ہے۔
2؎: یعنی وہ قرض جس کی ادائیگی کی نیت نہ ہو۔
ابوقتادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس وقت آپ منبر پر (کھڑے خطاب فرما رہے) تھے، اس نے کہا: اللہ کے رسول! آپ بتائیے اگر میں اپنی تلوار اللہ کے راستے میں چلاؤں، ثابت قدمی کے ساتھ، بہ نیت ثواب، سینہ سپر رہوں پیچھے نہ ہٹوں یہاں تک کہ قتل کر دیا جاؤں تو کیا اللہ تعالیٰ میرے سبھی گناہوں کو مٹا دے گا؟ آپ نے فرمایا: " ہاں "، پھر جب وہ جانے کے لیے مڑا، آپ نے اسے بلایا اور کہا: " یہ جبرائی [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3160]