شعب الایمان — حدیث نمبر 5145
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑتیسویں شاخ: حرام مالوں سے ہاتھ روکنے کا باب۔
الثامن والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في قبض اليد عن الأموال المحرمة
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ ، فَقَالَ لِي : " أَلَا تَجِيءُ إِلَى الْبَيْتِ ، حَتَّى أُطْعِمَكَ سَوِيقًا وَتَمْرًا ؟ " فَذَهَبْنَا فَأَطْعَمَنَا سَوِيقًا وَتَمْرًا ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّكَ بِأَرْضٍ الرِّبَا بِهَا فَاشٍ ، فَإِذَا كَانَ لَكَ عَلَى رَجُلٍ دَيْنًا ، فَأَهْدَى إِلَيْكَ حَبَلَةً مِنْ عَلَفٍ أَوْ شَعِيرٍ ، أَوْ حَبَلَةٍ مِنْ تِبْنٍ ، فَلَا تَقْبَلْهُ ، فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ الرِّبَا " .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بیٹے ابوبردہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھ سے کہا: ”کیا آپ گھر نہیں آئیں گے تاکہ میں آپ کو ستو اور کھجوریں کھلاؤں؟“ چنانچہ ہم گئے تو انہوں نے ہمیں ستو اور کھجوریں کھلائیں، پھر فرمایا: ”آپ ایسی سرزمین میں رہتے ہیں جہاں سود عام پھیلا ہوا ہے، لہٰذا جب آپ کا کسی شخص پر قرض ہو اور وہ آپ کو چارے یا جَو کا گٹھا، یا بھوسے کا گٹھا بطورِ ہدیہ بھیجے تو اسے قبول نہ کیجیے، کیونکہ وہ سود میں سے ہے۔“