شعب الایمان — حدیث نمبر 4915
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔
الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا رَبِيعُ الْخَزَّازُ ، قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةُ شَوْذَبَ بِثَوْبِ خَزٍّ ، فَأَلْقَتْهُ عَلَى يُونُسَ ، فَقَالَتِ : اشْتَرِ هَذَا ، قَالَ : بِكَمْ ؟ ، قَالَتْ : بِمِائَةٍ ، قَالَ : " ثَوْبُكَ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ " ، قَالَتْ : بِمِائَتَيْنِ ، قَالَ : " ثَوْبُكَ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ " ، قَالَتْ : بِأَرْبَعِ مِائَةٍ - قَالَ أَبُو بِشْرٍ : فَأَنَا أَشُكُّ حَتَّى بَلَغَ أَرْبَعَ مِائَةٍ ، أَوْ خَمْسَ مِائَةٍ - قَالَ : " هَذَا عِنْدَنَا إِنِ اشْتَرَاهُ رَجُلٌ ، فَوَضَعَهُ عِنْدَهُ ، حَتَّى جَاءَ طَالِبٌ يَرْبَحُ فِيهِ فَأَخَذَهُ ، قَالَتْ : خُذْهُ ، قَالَ : فَلَمَّا ذَهَبَتْ أَقْبَلَ عَلَيْهِ أَصْحَابُهُ قَالُوا : يَا أَبَا عَبْدَ اللَّهِ ، مَا كَانَ عَلَيْكَ لَوْ أَخَذْتَهُ بِمِائَةٍ ، قَالَ : " لَا شَيْءَ ، إِلَّا أَنِّي ظَنَنْتُ أَنَّهَا مَغْرُورَةٌ ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَنْصَحَهَا " .ربیع خزاز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”شوذب رحمہ اللہ کی بیوی ایک ریشمی کپڑا لے کر آئی اور اسے یونس رحمہ اللہ کے آگے ڈال دیا اور کہا: ”یہ خرید لیجیے۔“ انہوں نے پوچھا: ”کتنے میں؟“ اس نے کہا: ”سو (درہم) میں۔“ انہوں نے فرمایا: ”تمہارا کپڑا اس سے بہتر ہے۔“ اس نے کہا: ”دو سو میں۔“ انہوں نے فرمایا: ”تمہارا کپڑا اس سے بہتر ہے۔“ اس نے کہا: ”چار سو میں۔“ ابوبشر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مجھے شک ہے کہ بات چار سو تک پہنچی یا پانچ سو تک۔“ تب انہوں نے فرمایا: ”ہمارے نزدیک (اس کی قیمت یہ ہے کہ) اگر کوئی شخص اسے خریدے اور اپنے پاس رکھ چھوڑے، یہاں تک کہ کوئی ایسا طالب آ جائے جو اس میں نفع کما سکے تو وہ اسے لے لے۔“ اس نے کہا: ”آپ لے لیجیے۔“ راوی کہتے ہیں: جب وہ چلی گئی تو ان کے ساتھی ان کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے: ”اے ابوعبداللہ! اگر آپ اسے سو درہم میں لے لیتے تو آپ کا کیا نقصان تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”کچھ نقصان نہ تھا، مگر میں نے سمجھا کہ وہ دھوکے میں ہے، اس لیے میں نے چاہا کہ اس کی خیر خواہی کروں۔“
• أبو بشر هو بكر بن خلف البصري، صدوق.
• ربيع بن سعد الخزاز، الجعفي. قال أبو حاتم: لا بأس به راجع "الجرح والتعديل" (٣/ ٤٦٢).