شعب الایمان — حدیث نمبر 4914
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔
الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الْمُفَضَّلِ أَبُو مُعَاوِيَةَ الْغَلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ : " جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِمِطْرَفِ خَزٍّ إِلَى يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، فَعَرَضَتْهُ عَلَيْهِ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ لَهَا : بِكَمْ ؟ ، قَالَتْ : بِسِتِّينَ دِرْهَمًا ، قَالَ : فَأَلْقَاهُ إِلَى جَارٍ لَهُ ، فَقَالَ : كَيْفَ تُرَاهُ بِعِشْرِينَ وَمِائَةٍ ؟ قَالَ : هُوَ ثَمَنُهُ أَوْ نَحْوُهُ ، فَقَالَ لَهَا : انْطَلِقِي فَاسْتَأْمِرِي أَهْلَكِ ، فِي بَيْعِهِ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ ، قَالَتْ : قَدْ أَمَرُونِي أَنْ أَبِيعَهُ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا ، قَالَ : انْطَلِقِي فَاسْتَأْمِرِيهِمْ " .بشر بن مفضل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ایک عورت ریشمی چادر لے کر یونس بن عبید رحمہ اللہ کے پاس آئی اور ان کے سامنے پیش کی۔ انہوں نے اسے دیکھا اور اس سے پوچھا: ”کتنے میں بیچو گی؟“ اس نے کہا: ”ساٹھ درہم میں۔“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے وہ چادر اپنے ایک پڑوسی کی طرف بڑھائی اور کہا: ”ایک سو بیس درہم میں تمہارا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ اس نے کہا: ”یہی اس کی قیمت ہے یا اس کے لگ بھگ۔“ پھر انہوں نے اس عورت سے کہا: ”جاؤ اور اپنے گھر والوں سے مشورہ کرو کہ اسے ایک سو پچیس درہم میں بیچ دیں۔“ اس نے کہا: ”انہوں نے تو مجھے ساٹھ درہم میں بیچنے کا کہا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”جاؤ اور ان سے (دوبارہ) مشورہ کرو۔“