حدیث نمبر: 477
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ فَاتِكٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ الْجُنَيْدَ يَقُولُ : سَمِعْتُ الْحَارِثَ الْمُحَاسِبِيَّ وَسُئِلَ عَنِ الْمَحَبَّةِ قَالَ : " مَيْلُكَ إِلَى الشَّيْءِ بِكُلِّيَّتِكَ مَحَبَّةً لَهُ ، ثُمَّ إِيثَارُكَ لَهُ عَلَى نَفْسِكَ وَمَالِكَ ، ثُمَّ مُوَافَقَتُكَ لَهُ سِرًّا وَجَهْرًا ، ثُمَّ عِلْمُكَ بِتَقْصِيرِكَ فِي حُبِّهِ " .
ترجمہ

جنید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حارث محاسبی رحمہ اللہ سے سنا، ان سے محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”محبت یہ ہے کہ تم کسی چیز کی طرف اس کی محبت میں پوری طرح مائل ہو جاؤ، پھر اسے اپنی جان اور اپنے مال پر ترجیح دو، پھر خفیہ و علانیہ اس کی موافقت کرو، پھر اس کی محبت میں اپنی کوتاہی کا تمہیں احساس رہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 477
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 478