شعب الایمان — حدیث نمبر 4740
باب: فصل۔
فصل
حدیث نمبر: 4740
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ : أَنَّ رَجُلًا هَجَا قَوْمًا فِي زَمَانَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَجَاءَ الرَّجُلُ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ عُمَرُ ، فَقَالَ عُمَرُ : " لَكُمْ لِسَانُهُ ، ثُمَّ دَعَا الرَّجُلَ ، فَقَالَ : " إِيَّاكُمْ أَنْ تَعَرَّضُوا لَهُ بِالَّذِي قُلْتُ : فَإِنِّي إِنَّمَا قُلْتُ لَكَ عِنْدَ النَّاسِ كَيْمَا لَا يَعُودَ .ترجمہ
امام قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص نے کچھ لوگوں کی ہجو کی، تو وہ شخص آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (ہجو کیے جانے والوں سے) فرمایا: ”اس کی زبان تمہارے لیے ہے (یعنی تم اس سے بدلہ لے سکتے ہو)۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو بلایا اور (اس سے) فرمایا: ”خبردار! تم میں سے کوئی اس کے درپے نہ ہو جو میں نے کہا ہے، میں نے تو اس سے یہ بات لوگوں کے سامنے صرف اس لیے کہی ہے کہ یہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔“