شعب الایمان — حدیث نمبر 474
باب: محبت کے معانی۔
معاني المحبة
حدیث نمبر: 474
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَضَاءَ أَبَا سَعِيدٍ يَقُولُ : قَالَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيْدٍ : " مَا أَحْسِبُ أَنَّ شَيْئًا مِنَ الْأَعْمَالِ يَتَقَدَّمُ الصَّبْرَ إِلَّا الرِّضَا ، وَلَا أَعْلَمُ دَرَجَةً أَشْرَفَ وَلَا أَرْفَعَ مِنَ الرِّضَا ، وَهُوَ رَأْسُ الْمَحَبَّةِ " .ترجمہ
مضاء ابو سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبدالواحد بن زید رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میرے خیال میں اعمال میں سے کوئی عمل بھی صبر سے آگے نہیں بڑھتا سوائے رضا کے، اور میں رضا سے زیادہ شرف والا اور بلند کوئی درجہ نہیں جانتا، اور یہی محبت کی اصل (سرِ محبت) ہے۔“