شعب الایمان — حدیث نمبر 473
باب: محبت کے معانی۔
معاني المحبة
حدیث نمبر: 473
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدٍ الرَّازِيَّ قَالَ : كَتَبْتُ مِنْ كِتَابِ أَبِي عُثْمَانَ وَذَكَرَ أَنَّهُ مِنْ كَلَامِ شَاهٍ : " عَلَامَةُ الْمَحَبَّةِ : الرِّضَا عَنْهُ فِي الْمَكْرُوهِ ، وَحُسْنُ الظَّنِّ بِهِ فِي الْمَجْهُودِ ، وَالتَّحْسِينُ لِاخْتِيَارِهِ فِي الْمَحْذُورِ " .ترجمہ
ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن محمد رازی رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں نے ابو عثمان رحمہ اللہ کی کتاب سے نقل کیا اور انہوں نے ذکر کیا کہ یہ شاہ رحمہ اللہ کے کلام میں سے ہے: ”محبت کی علامت یہ ہے کہ ناگوار حالات میں بھی محبوب سے راضی رہنا، مشقت اور تنگی میں اس کے بارے میں حسنِ ظن رکھنا، اور ناپسندیدہ امور میں اس کے اختیار کو اچھا سمجھنا۔““