شعب الایمان — حدیث نمبر 4703
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4703
سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا نَصْرٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَلِيٍّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَطَاءٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَسَنِ ، يَقُولُ : قَالَ سَهْلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : " مَنْ ظَنَّ حُرِمَ الْيَقِينَ ، وَمَنْ تَكَلَّمَ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ ، حُرِمَ الصِّدْقَ ، وَمَنْ شَغَلَ جَوَارِحَهُ بِغَيْرِ مَا أَمَرَهُ اللَّهُ بِهِ حُرِمَ الْوَرَعَ " .ترجمہ
سہل بن عبداللہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس نے (اللہ کے بارے میں) گمان میں پڑ کر شک کیا وہ یقین سے محروم کر دیا گیا، اور جو شخص بے مقصد بات میں بولا وہ صدق سے محروم کر دیا گیا، اور جس نے اپنے اعضا کو اللہ کے حکم کے خلاف کاموں میں مشغول رکھا وہ ورع (پرہیزگاری) سے محروم کر دیا گیا۔“