شعب الایمان — حدیث نمبر 4702
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4702
سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي عُثْمَانَ الزَّاهِدَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْحَسَنِ الْفَقِيهَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : قِيلَ لِلشِّبْلِيِّ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، أَوْصِنِي ، قَالَ : " كَلَامُكَ كِتَابُكَ إِلَى رَبِّكَ ، فَانْظُرْ مَاذَا تُمْلِي فِيهِ " .ترجمہ
شبلی رحمہ اللہ سے کہا گیا: ”اے ابوبکر! مجھے کوئی وصیت کیجیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”تمہارا کلام تمہارے رب کے نام تمہارا نامہ ہے، لہٰذا خوب دیکھ لو کہ اس میں کیا لکھوا رہے ہو۔“