شعب الایمان — حدیث نمبر 467
باب: محبت کے معانی۔
معاني المحبة
حدیث نمبر: 467
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَحْمَدَ الشُّعَيْبِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحُسَيْنِ الصُّوفِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الصُّوفِيَّ يَقُولُ : سُئِلَ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ مَالِكٍ الصُّوفِيُّ وَأَنَا أَسْمَعُ ، مَا عَلَامَةُ الْمَحَبَّةِ ؟ قَالَ : " تَرْكُ مَا تُحِبُّ لِمَنْ تُحِبُّ " .ترجمہ
سعید بن احمد شعیبی رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے ابو القاسم عبداللہ بن حسین صوفی رحمہ اللہ کو کہتے سنا: میں نے ابو القاسم حسن بن محمد بن احمد صوفی رحمہ اللہ کو کہتے سنا: ابو الحسین بن مالک صوفی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا، جبکہ میں سن رہا تھا: ”محبت کی علامت کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جس سے تم محبت کرتے ہو اس کی خاطر اس چیز کو چھوڑ دینا جو تمہیں محبوب ہو۔“