شعب الایمان — حدیث نمبر 4663
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنِ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْفَزَارِيُّ ، قَالَ : قَالَ وَبَرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَوْصَانِي ابْنُ عَبَّاسٍ بِكَلِمَاتٍ لَهُنَّ أَحْسَنُ مِنَ الدُّهْمِ الْمُوقَفَةِ ، قَالَ لِي : " يَا وَبَرَةُ ، لَا تَعَرَّضْ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَفْضَلُ ، وَلَا آمَنُ عَلَيْكَ الْوِزْرَ ، وُدَعْ كَثِيرًا مِمَّا يَعْنِيكَ ، حَتَّى تَرَى لَهُ مَوْضِعًا ، فَرُبَّ مُتَكَلِّفٍ بِحَقٍّ تَقِيٌّ ، قَدْ تَكَلَّمَ فِي الْأَمْرِ بِعَيْنِهِ ، فِي غَيْرِ مَوْضِعِهِ فَعَطِبَ ، وَلَا تُمَارِيَنَّ حَلِيمًا ، وَلَا سَفِيهًا ، فَإِنَّ الْحَلِيمَ يَقْلِيكَ ، وَإِنَّ السَّفِيهَ يُرْدِيكَ ، وَاذْكُرْ أَخَاكَ إِذَا تَوَارَى عَنْكَ ، بِكُلِّ مَا تُحِبُّ أَنْ يَذْكُرَكَ بِهِ ، إِذَا تَوَارَيْتَ عَنْهُ ، وَدَعْهُ مِنْ كُلِّ مَا تُحِبُّ أَنْ يَدَعَكَ مِنْهُ ، وَاعْمَلْ عَمَلَ رَجُلٍ يَعْلَمُ ، أَنَّهُ مَجْزِيٌّ بِالْحَسَنَاتِ مَأْخُوذٌ بِالسَّيِّئَاتِ " .وبرہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے چند ایسے کلمات کی وصیت فرمائی جو مجھے سازوسامان سے لدے ہوئے عمدہ سیاہ گھوڑوں سے بھی زیادہ پسندیدہ ہیں۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے وبرہ! جس بات سے تمہارا کوئی تعلق نہ ہو اس میں مت پڑو، یہی بہتر ہے، اور (اس میں پڑنے سے) میں تمہارے لیے گناہ سے بےخوف نہیں ہوں۔ اور جو باتیں تمہارے کام کی ہوں ان میں سے بھی بہت سی چھوڑے رکھو جب تک کہ ان کے لیے موزوں موقع نہ دیکھ لو، کیونکہ کتنے ہی حق بات کی خاطر تکلف کرنے والے متقی لوگ ہیں جنھوں نے کسی معاملے میں بےموقع بات کر دی تو ہلاکت میں پڑ گئے۔ اور نہ کسی بردبار سے جھگڑا کرو اور نہ کسی بیوقوف سے، کیونکہ بردبار تم سے بیزار ہو جائے گا اور بیوقوف تمہیں ہلاکت میں ڈال دے گا۔ اور اپنے بھائی کا اس کی غیر موجودگی میں ہر اس بات کے ساتھ ذکر کرو جس کے ساتھ تم چاہتے ہو کہ وہ تمہاری غیر موجودگی میں تمہارا ذکر کرے، اور اس کی ہر اس بات کو چھوڑ دو جس کے بارے میں تم چاہتے ہو کہ وہ تمہاری وہ بات چھوڑ دے۔ اور اس شخص کی طرح عمل کرو جو جانتا ہے کہ اسے نیکیوں کا بدلہ دیا جائے گا اور برائیوں پر اس کی پکڑ ہوگی۔“