شعب الایمان — حدیث نمبر 4662
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ إِلَّا وَبَيْنَهُمَا سِتْرٌ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَإِذَا قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ كَلِمَةَ هَجْرٍ ، خَرَقَ سِتْرَ اللَّهِ " .
قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : وَحَدَّثَنَا مَرَّةً أُخْرَى مَوْقُوفًا .
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : الصَّوَابُ مَوْقُوفٌ كَمَا رَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .عمرو بن سلمہ رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی دو مسلمان ہوتے ہیں ان کے درمیان اللہ عزوجل کی طرف سے ایک پردہ ہوتا ہے، پھر جب ان میں سے ایک اپنے ساتھی سے کوئی بیہودہ بات کہہ دیتا ہے تو وہ اللہ کا پردہ پھاڑ دیتا ہے۔“
ابو جعفر رحمہ اللہ نے کہا: ”انھوں نے ہمیں ایک اور مرتبہ یہی روایت موقوفاً بھی بیان کی۔“
شیخ احمد (امام بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”درست بات یہی ہے کہ یہ روایت موقوف ہے، جیسا کہ اسے اعمش رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، واللہ اعلم۔“
• يزيد بن أبي زياد الكوفي، ضعيف، تقدم.