شعب الایمان — حدیث نمبر 4618
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَشُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : وَفِي رِوَايَةِ يَزِيدَ وَشُرَيْحٍ قَالَ نَافِعٌ أُرَاهُ رَفَعَهُ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْبَلِيغَ مِنَ الرِّجَالِ ، الَّذِي يَتَخَلَّلُ بِلِسَانِهِ ، كَمَا تَتَخَلَّلُ الْبَاقِرَةُ بِلِسَانِهَا " .
وَفِي رِوَايَةِ يَزِيدَ ، وَشُرَيْحٍ تَخَلُّلَ الْبَاقِرَةِ بِلِسَانِهَا .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانَ الْعَوَقِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس فصیح و بلیغ (زبان دراز) آدمی کو ناپسند کرتا ہے جو اپنی زبان کو (منہ میں) اس طرح گھماتا پھراتا ہے جیسے گائے اپنی زبان گھماتی ہے۔“
(راوی نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ انہوں نے اسے مرفوعاً بیان کیا۔) یزید اور شریح کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”گائے کے اپنی زبان گھمانے کی طرح۔“
اسے امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے محمد بن سنان عوقی رحمہ اللہ سے، انہوں نے نافع رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
• شريح بن النعمان العابدي، الكوفي. صدوق. من الثالثة (٤).
• بشر بن عاصم بن سفيان بن عبد الله بن ربيعة بن الحارث الثقفي، الطائفي. ثقة. من السادسة (د ت ق).
• وأبوه هو عاصم بن سفيان بن عبد الله الثقفي. صدوق. من الثالثة (٤).
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ ایسے مبالغہ کرنے والے شخص کو ناپسند کرتا ہے جو اپنی زبان ایسے چلاتا ہے جیسے گائے چلاتی ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2853]
وضاحت:
1؎:
جیسے گائے چارے کو اپنی زبان سے لپیٹ لپیٹ کر اپنی خوراک بناتی ہے اسی طرح چرب زبان آدمی بات کو لپیٹ لپیٹ کر بیان کرتا چلا جاتا ہے، یہ صورت خاص کر غلط باتوں کے سلسلے ہی میں ہو تی ہے، ایسی فصاحت وبلاغت ناپسندیدہ ہے۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ دشمنی رکھتا ہے تڑتڑ بولنے والے ایسے لوگوں سے جو اپنی زبان کو ایسے پھراتے ہیں جیسے گائے (گھاس کھانے میں) چپڑ چپڑ کرتی ہے، یعنی بے سوچے سمجھے جو جی میں آتا ہے بکے جاتا ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5005]
فصاحت وبلاغت اصحاب علم وفضل میں ایک عمدہ صفت ہے، مگر اس میں تصنع بناوٹ اور دھاڑنےکی کیفیت کسی طرح بھی اخلاقا یا شرعا پسندیدہ نہیں بالخصوص جب خلاف حقیقت باتیں بنائی جائیں۔