شعب الایمان — حدیث نمبر 4601
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4601
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَوْضِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّبْغِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .ترجمہ
ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمن حوضی نے علی بن حفص سے اپنی سند کے ساتھ اسی کی مثل روایت ذکر کی۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن عبد الله بن إسماعيل بن أبي الثلج (بمثلثة وجيم) البغدادي، أصله من الري (م ٢٥٧ هـ). صدوق من الحادية عشرة (خ ت).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1102 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´ولی کے بغیر نکاح نہ ہونے سے متعلق ایک اور باب۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس عورت نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تو اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اگر اس نے اس سے دخول کر لیا ہے تو اس کی شرمگاہ حلال کر لینے کے عوض اس کے لیے مہر ہے، اور اگر اولیاء میں جھگڑا ہو جائے تو جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی حاکم ہو گا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح/حدیث: 1102]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مثلاً عورت کے دوولی ہیں ایک کسی کے ساتھ اس کا نکاح کرنا چاہے اور دوسرا کسی دوسرے کے ساتھ اور عورت نابالغ ہواور یہ اختلاف نکاح ہونے میں آڑے آئے تو ایسی صورت میں یہ فرض کرکے کہ گویا اس کا کوئی ولی نہیں ہے سلطان اس کا ولی ہوگا، ورنہ ولی کی موجودگی میں سلطان کو ولایت کا حق حاصل نہیں۔
چوں کہ ہندوستان میں مسلمان سلطان (اور اس کے مسلمان نائب) کا وجود نہیں ہے اس لیے گاؤں کے مسلمان پنچ ولی ہوں گے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1102 سے ماخوذ ہے۔