شعب الایمان — حدیث نمبر 456
باب: محبت کے معانی۔
معاني المحبة
حدیث نمبر: 456
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَاذَانَ الرَّازِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ الْحُسَيْنِ يَقُولُ : سَمِعْتُ ذَا النُّونِ يَقُولُ : " الشَّوْقُ أَعْلَى الدَّرَجَاتِ ، وَأَعْلَى الْمَقَامَاتِ ، إِذَا أُبْلِغَهَا الْعَبْدُ اسْتَبْطَأَ الْمَوْتَ شَوْقًا إِلَى رَبِّهِ وَحُبًّا لِلِقَائِهِ وَالنَّظَرِ إِلَيْهِ " .ترجمہ
امام ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے محمد بن عبداللہ بن شاذان رازی رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے یوسف بن حسین رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے امام ذوالنون رحمہ اللہ کو یہ فرماتے سنا: ”شوق بلند ترین درجہ اور بلند ترین مقام ہے، جب بندہ اس مقام کو پا لیتا ہے تو اپنے رب کے شوق اور اس کی ملاقات اور دیدار کی محبت میں موت کو دیر سے آنے والی سمجھنے لگتا ہے۔“