شعب الایمان — حدیث نمبر 4551
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔
الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه
حدیث نمبر: 4551
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ يَقُولُ " أَنْتُمْ أَكْثَرُ صِيَامًا وَصَلَاةً مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ وَلَكِنَّ الْكَذِبَ قَدْ جَرَى عَلَى أَلْسِنَتِكُمْ " .ترجمہ
عاصم احول رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوالعالیہ رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم اپنے سے پہلے لوگوں سے زیادہ روزے رکھنے والے اور زیادہ نماز پڑھنے والے ہو، لیکن (تم میں خرابی یہ ہے کہ) جھوٹ تمہاری زبانوں پر جاری ہو گیا ہے۔“