شعب الایمان — حدیث نمبر 4528
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔
الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ - وَكَانَ قَلِيلَ الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَلَّمَا خَطَبَ إِلَّا ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي خُطْبَتِهِ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ " إِنَّ هَذَا الْمَالَ حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِحَقِّهِ بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهِ ، وَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْمَدْحَ فَإِنَّهُ مِنَ الذَّبْحِ "سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں — اور وہ نبی کریم ﷺ سے بہت کم حدیثیں بیان کرتے تھے، مگر اپنے خطبے میں شاذ ہی ایسا ہوتا کہ یہ حدیث بیان نہ کرتے — کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک یہ مال شیریں اور سرسبز (دل کو لبھانے والا) ہے، چنانچہ جو اسے اس کے حق کے ساتھ لے، اللہ اس کے لیے اس میں برکت دیتا ہے، اور اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، اور تم تعریف و مدح (میں مبالغے) سے بچو، کیونکہ وہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔“
• معبد بن خالد الجهني القدري، البصري، ويقال إنه ابن عبد الله بن عكيم، ويقال اسم جده عويمر. صدوق، مبتاع، وهو أول من أظهر القدر بالبصرة. من الثالثة (ق). قال الذهبي: صدوق في نفسه، وقد وثقه ابن معين. (الميزان ٤/ ١٤١).