شعب الایمان — حدیث نمبر 4438
باب: فصل: خواب جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اور ایسے فاعل پر واضح دلیل ہے جو نیند میں ہمیں کبھی بشارت اور کبھی کچھ اور دکھاتا ہے۔
فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى ودلالة واضحة على فاعل في عيننا يرينا ما نراه في منامنا مرة بالبشرى ومرة بغيرها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ عَيْنَيْهِ فِي الْمَنَامِ مَا لَمْ يَرَ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ . سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بڑے جھوٹوں میں سے یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو خواب میں وہ کچھ دکھائے جو اس نے دیکھا ہی نہیں۔“
اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں علی بن مسلم رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبدالصمد بن عبدالوارث رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
قال ابن بطال الفرية الکذب العظیمة یتعجب منھا یعنی تعجب خیز بہت بڑے جھوٹ کو کہتے ہیں۔
یہ جھوٹا خواب بنانا ہی بڑا گناہ ہے۔
اس سے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔
آمین۔
1۔
(فِريَه)
اس جھوٹ کو کہتے ہیں جو بہت بڑا ہو اور دوسروں کو حیران کر دے یعنی جھوٹا خواب بیان کرنا بہت بڑا جھوٹ ہے۔
چونکہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اس لیے اگر کوئی شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اس جھوٹ کی نسبت کرتا ہے یہ اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان ہے۔
اس بنا پر جھوٹا خواب بیان کرنے والے کوسخت ترین عذاب دیا جائے۔
2۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوان سے بعض ابن طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جن میں ہے۔
’’جس نے جھوٹا خواب بیان کیا قیامت کے دن اسے تکلیف دی جائے گی۔
کہ وہ دو جو کے دانوں کو گرہ لگائے جبکہ وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔
‘‘ (جامع الترمذي، الرؤیا، حدیث: 2281)
بہر حال جھوٹا خواب بیان کرنے والے کو قیامت کے دن سخت ترین عذاب دیا جائے گا کیونکہ اس نے اللہ تعالیٰ پر عظیم بہتان لگایا۔
(فتح الباري: 536/12)