ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1545

باب: جھوٹ کی حرمت

باب تحريم الكذب

حدیث نمبر: 1545
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «أَفْرَى الفِرَى أَنْ يُرِيَ الرَّجُلُ عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَيَا». رواه البخاري.
ومعناه: يقول: رأيتُ، فيما لَمْ يَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھی۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اس کا معنی یہ ہے کہ وہ کسی ایسی چیز کے بارے میں کہے: میں نے دیکھی ہے، جو اس نے نہیں دیکھی۔

وضاحت:
«أَفْرَى الْفِرَى» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری (12/537، حدیث: 7043) میں فرماتے ہیں: «أفرى الفرى» یعنی سب سے بڑے جھوٹ۔ ابن بطال نے کہا: «الفرية» وہ بڑا جھوٹ ہے جس پر تعجب کیا جائے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1545
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 54 (7043).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 7043
قال ابن حجر في فتح الباري ١٢/ ٥٣٧ (٧٠٤٣): «أفرى الفرى: أي أعظم الكذبات قال ابن بطال: الفرية الكذبة العظيمة التي يتعجب منها» .

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7043 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
7043. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "سب سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے دیکھا نہ ہو۔" یعنی وہ جھوٹا خواب بیان کرے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7043]
حدیث حاشیہ: لفظ أفریٰ اسم تفضیل کا صیغہ ہے یعنی بہت ہی بڑا جھوٹ۔
قال ابن بطال الفرية الکذب العظیمة یتعجب منھا یعنی تعجب خیز بہت بڑے جھوٹ کو کہتے ہیں۔
یہ جھوٹا خواب بنانا ہی بڑا گناہ ہے۔
اس سے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔
آمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7043 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7043 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
7043. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "سب سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے دیکھا نہ ہو۔" یعنی وہ جھوٹا خواب بیان کرے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7043]
حدیث حاشیہ:
1۔
(فِريَه)
اس جھوٹ کو کہتے ہیں جو بہت بڑا ہو اور دوسروں کو حیران کر دے یعنی جھوٹا خواب بیان کرنا بہت بڑا جھوٹ ہے۔
چونکہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اس لیے اگر کوئی شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اس جھوٹ کی نسبت کرتا ہے یہ اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان ہے۔
اس بنا پر جھوٹا خواب بیان کرنے والے کوسخت ترین عذاب دیا جائے۔
2۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوان سے بعض ابن طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جن میں ہے۔
’’جس نے جھوٹا خواب بیان کیا قیامت کے دن اسے تکلیف دی جائے گی۔
کہ وہ دو جو کے دانوں کو گرہ لگائے جبکہ وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔
‘‘ (جامع الترمذي، الرؤیا، حدیث: 2281)
بہر حال جھوٹا خواب بیان کرنے والے کو قیامت کے دن سخت ترین عذاب دیا جائے گا کیونکہ اس نے اللہ تعالیٰ پر عظیم بہتان لگایا۔
(فتح الباري: 536/12)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7043 سے ماخوذ ہے۔