شعب الایمان — حدیث نمبر 4165

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔

الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها

حدیث نمبر: 4165
أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عِيسَى ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَيْهَقِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي حَلْبَسٍ يَزِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ تَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا سَمِعَتْهُ يُكَنِّيهِ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ : يَا عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ إِنِّي بَاعِثٌ بَعْدَكَ أُمَّةً إِنْ أَصَابَهُمْ مَا يُحِبُّونَ حَمِدُوا وَشَكَرُوا ، وَإِنْ أَصَابَهُمْ مَا يَكْرَهُونَ احْتَسَبُوا وَصَبَرُوا وَلَا حِلْمَ وَلَا عِلْمَ قَالَ : يَا رَبِّ كَيْفَ يَكُونُ هَذَا لَهُمْ وَلَا حُلْمٍ وَلَا عِلْمَ ؟ قَالَ : أُعْطِيهِمْ مِنْ حِلْمِي وَعِلْمِي " .
ترجمہ

سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے ابو القاسم ﷺ کو (یہ لفظ اس سے پہلے یا بعد میں میں نے کبھی آپ ﷺ کی کنیت لیتے نہیں سنا) یہ فرماتے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل نے فرمایا: اے عیسیٰ بن مریم! میں تمہارے بعد ایک ایسی امت بھیجنے والا ہوں کہ اگر انہیں وہ چیز پہنچے جسے وہ پسند کرتے ہیں تو وہ اللہ کی حمد کریں گے اور شکر ادا کریں گے، اور اگر انہیں وہ چیز پہنچے جسے وہ ناپسند کرتے ہیں تو وہ ثواب کی نیت رکھیں گے اور صبر کریں گے، حالانکہ ان کے پاس نہ بردباری ہوگی اور نہ علم۔ عیسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: اے میرے رب! ان کے لیے یہ کیسے ہوگا جبکہ ان میں نہ بردباری ہے اور نہ علم؟ اللہ نے فرمایا: میں انہیں اپنی بردباری اور اپنے علم میں سے عطا کروں گا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها / حدیث: 4165
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4482
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 274) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 26997، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1329، والبزار فى (مسنده) برقم: 4088»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبوحلبس يزيد بن ميسرة بن حلبس الدمشقي أخو يونس بن ميسرة. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٦٢٧) ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلا. راجع ترجمته في "الجرح والتعديل" (٩/ ٢٨٨) و"التاريخ الكبير" (٤/ ٢/ ٣٥٥).