شعب الایمان — حدیث نمبر 4164

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔

الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها

حدیث نمبر: 4164
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرَوَيْهِ قَالَ قَالَ صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ : كَانَ أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ لَا يَدَعُ أَحَدًا يَسْتَقِي لَهُ الْمَاءَ لِلْوُضُوءِ إِلَّا هُوَ وَكَانَ إِذَا خَرَجَ الدَّلْوُ مَلَأَ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ " ، قُلْتُ : يَا أَبَةِ أَيُّ شَيْءٍ الْفَائِدَةُ ؟ قَالَ : يَا بُنَيَّ أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ ( أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيكُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ ) .
ترجمہ

صالح بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد رحمہ اللہ وضو کے لیے پانی کھینچنے کا کام کسی اور کو نہیں کرنے دیتے تھے، بلکہ خود ہی کھینچتے تھے، اور جب ڈول بھر کر نکلتا تو کہتے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔“ میں نے کہا: ”ابا جان! اس میں کیا فائدہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”بیٹا! کیا تم نے اللہ عز وجل کا یہ فرمان نہیں سنا: ﴿أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيكُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ﴾ بھلا دیکھو تو سہی، اگر تمہارا پانی زمین میں اتر کر غائب ہو جائے تو کون ہے جو تمہارے پاس بہتا ہوا پانی لے آئے؟“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها / حدیث: 4164
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4481
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله كلهم ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله كلهم ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 273) . »