شعب الایمان — حدیث نمبر 4098
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ - حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ : كَانَ مِمَّا يَدْعُو بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى شُكْرِكَ وَذِكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ "
" وَهَذَا الْمُرْسَلُ شَاهِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ وَفِيهِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْعَبْدَ لَا يَصِلُ إِلَى شُكْرِ اللَّهِ عَلَى نِعْمَتَهِ إِلَّا بِمَعُونَتِهِ " .امام محمد بن منکدر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جو دعائیں کیا کرتے تھے ان میں یہ دعا بھی تھی: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى شُكْرِكَ وَذِكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» ”اے اللہ! اپنا شکر ادا کرنے، اپنا ذکر کرنے اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔“
”یہ مرسل روایت اس روایت کی تائید کرتی ہے جو پیچھے گزر چکی، اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ بندہ اللہ کی نعمت پر اس کا شکر ادا کرنے تک اسی کی مدد کے بغیر نہیں پہنچ سکتا۔“